بابری مسجد معاملہ: فیصلے سے ’عوامی جذبے‘ اور ’آستھا‘ کو انصاف ملا، بھاگوت کا بیان

نئی دلی: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت نے ایودھیا میں شری رام جنم بھومی پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے آج کہا کہ اس فیصلے سے عوامی جذبات، آستھا اور عقیدت کو انصاف ملا ہے۔

بھاگوت نے یہاں جھنڈے والاں میں واقع سنگھ کے دفتر کیشو کنج میں پریس کانفرنس میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ دہائیوں تک یہ عمل جاری رہا۔ اس کے بعد اس تنازع کا حل نکلا ہے۔ اس فیصلے سے سچائی اور انصاف ظاہر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس فیصلے کو جیت اور ہار نہیں بلکہ سچائی اور انصاف کے نظریئے سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے فیصلہ سنانے والے جسٹس اور دونوں فریق کی جانب سے جرح کرنے والے وکیلوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سماج اور حکومت کی سطح پر جو بھی کوششیں کی گئیں، ان سب کا خیرمقدم ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ ملک کے سبھی عوام باہمی بھائی چارہ برقرار رکھیں اور قانون اور آئین کی حد میں رہ کر اخلاقی طریقے سے اپنی خوشی ظاہر کریں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ عدالت کے فیصلے کے مطابق حکومت کی جانب سے ماضی کے سبھی تنازعات کو ختم کرنے کی پہل جلد ہوگی۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading