ممبئی:13/اکتوبر ۔( ورقِ تازہ نیوز)جیسے ہی بابا صدیقی پر فائرنگ کی گئی، دونوں شوٹروں کو مقامی لوگوں نے پکڑ لیا۔ پھر پولیس کے حوالے کر دیا۔ فائرنگ دیوی کے وسرجن جلوس کے دوران پٹاخوں کے شور کے درمیان ہوئی۔ بابا صدیقی پر گولی چلانے والے دو افراد نرمل نگر پولیس کی حراست میں ہیں۔

کرائم برانچ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔ چند روز قبل بابا صدیقی کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی تھی۔ بابا صدیقی کی جان کو لاحق خطرے کو دیکھتے ہوئے یہ سیکورٹی بڑھا دی گئی۔
اطلاعات کے مطابق چار گولیاں چلائی گئیں۔
پولیس نے اب تک بابا صدیقی پر حملے کے بارے میں کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق بابا صدیقی پر چار گولیاں چلائی گئیں۔ پولیس کو موقع سے گولیوں کے چار خول برآمد ہوئے ہیں۔ بابا صدیقی پر فائرنگ کے بعد تینوں نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ لیکن مقامی لوگوں نے انہیں پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزمین میں ایک ہریانہ اور ایک یوپی سے ہے۔