اے ٹی ایس کی کاروائی’ غیرقانونی ٹیلی فون ایکسچینج کا ریکیٹ بے نقاب 7 گرفتار

ممبئی، 10اگست(یواین آئی)مہاراشٹراے ٹی ایس نے ایک ایسے گروہ کو بےنقاب کیا ہے جویہاں غیرقانونی ٹیلی فون ایکسچینج چلایا کرتے تھے یہ ایسا عالمی ٹیلی فون ایکسچینج تھا جس کا استعمال دہشت گردی کی واردات کے لئے بھی کیا جاسکتا تھاکیونکہ اس میں شناخت واضح نہیں ہوتی ہے اس گرو ہ نے کل 37 کروڑ 50 لاکھ روپئے کا نقصان سرکاری ایجنسی اور ادارہ کو کیا ہے اس گروہ سے متعلق اے ٹی ایس کو اطلاع ملی تھی کہ ممبئی سمیت اطراف میں ٹیلی فون ایکسچینج جاری ہے جس پر اے ٹی ایس نے پانچ مقامات جن میں شیواجی نگر , مسجد بندر , ورلی ,ڈونگری اور پنول میں چھاپہ مار کر غیر قانونی ٹیلی فون ایکسچینج کو بے نقاب کر کے کل سات ملزمین کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ڈیل کمپنی کا ایک سرو ر ,متعدد کمپنی کے نو سم باکس ,اورمتعدد کمپنی کے پانچ سو سے زائد سم کارڈ ,تین لیپ ٹاپ ,چار ڈیسک ٹاپ ,سات وائی فائے راؤٹر ,انٹرنیٹ کے سوئچ ,اور گیارہ موبائل فون ضبط کئے ہیں ۔ملزمین نے متعدد کمپنی کے سم کارڈ فرضی دستاویزات کی بنا پرحاصل کئےہیں اس لئے یہ سیکورٹی کا معاملہ ہے اور دہشت گردانہ سرگرمیوں میں بھی اس کا استعمال ہو سکتا ہے اسلئے ا ے ٹی ایس اس نقطہ پر بھی تفتیش کررہی ہےاس قسم کی اطلاع آج یہاں اے ٹی ایس کے ڈی سی پی ونئے کمار راٹھور نے پریس کانفرنس میں دی ہے۔انہوں نے کہا کہ جن سات ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے اس میں سے ملزمین اعلی تعلیم یافتہ تو نہیں لیکن ٹکنالوجی میں مہارت رکھتے تھے بیشتر فون کالز خلیجی ممالک میں کئے گئے یہ گروہ بیرون ملک میں مقیم رشتہ داروں سے بات کروانے کے لئے یہ سروس غیرقانونی طریقے کا استعمال کرتے تھے اور کالر سے پیسہ وصول کیا کرتے تھے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading