ایک اور ریاست میں کورونا کیسز میں اضافہ ٗماسک کا استعمال لازمی

نئی دہلی: ملک میں کورو کے مریضوں کی تعداد چار کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے اوراب تک لاکھوں لوگ جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ کئی ریاستوں میں سنگین صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے انتظامیہ کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دارالحکومت دہلی کے بعد پنجاب میں بھی ماسک کو لازمی کر دیا گیا ہے۔ ریاستی حکومت نے یہ اہم فیصلہ روزانہ کورونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر کیا ہے۔ ب

ھگونت مان کی حکومت نے کورونا قوانین جاری کیے ہیں، جس میں ماسک کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کے ہوم ڈیپارٹمنٹ نے تمام تعلیمی اداروں، سرکاری و نجی دفاتر کے ساتھ ساتھ ان ڈور اور آو¿ٹ ڈور میٹنگز، مالز اور تمام عوامی مقامات پر ماسک کے استعمال پر زور دیا ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ کورونا گائیڈ لائنز میں سماجی دوری پر عمل کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔