چاندیولی میں نسیم خان کی قیادت میں آزادی گوروپدیاترا

ممبئی: آزادی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر آل انڈیا کانگریس کی جانب سے آزادی گوروپدیاترا کا انعقاد کیا گیا ہے جس کے تحت چاندیولی میں ریاستی کانگریس کے کارگزارصدر وسابق وزیرنسیم خان کی قیادت میں آزادی گوروپدیاترا نکالی گئی۔ یہ پدیاترا ۵ گھنٹے تک جاری رہی جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔

اس آزادی گوروپدیاترا میں گھوڑوں، ڈھول تاشوں اورلیزیم کے ذریعے فنکاروں سے زبردست طریقے سے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ اس آزادی گوروپدیاترا کا لوگوں نے جگہ جگہ استقبال کیا۔ واضح رہے کہ ریاستی کانگریس نے ۹/اگست سے ریاست گیرسطح پر آزادی گوروپدیاترا کی شروعات کی ہے جس میں 75کلومیٹرکی پدیاترا نکالی گئی ہے۔اس آزادی گوروپدیاترا میں کانگریس کے سابق وزیراعلیٰ، سابق وزراء وکانگریس کے دیگر سینئر لیڈران ریاست کے مختلف اضلاع میں ترنگا کے ہمراہ پیدل چل رہے ہیں جس کا عوام کی جانب سے زبردست استقبال کیا جارہا ہے۔ نسیم خان کی قیادت میں نکالی گئی یہ آزادی گوروپدیاترا بھی اسی پروگرام کے تحت نکالی گئی ہے۔ اس آزادی گوروپدیاتار میں ممبئی کانگریس کے جنرل سکریٹری پربھاکر جاوکر، شمال وسط ممبئی ضلع کے صدر ومیونسپل کارپوریٹر جگدیش امین، ریاستی نمائندے محمد غوث شیخ، گنیش چوہان، وزیرچاند ملا، انل چورسیا، بلے سنگھ کے علاوہ بلاک، شعبہ خواتین، سیوادل، سلم سیل وروزگار سیل کے ضلعی صدور وعہدیداران سمیت بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔