بہار کے سپول ضلع میں ایک اور بابا بے نقاب ہو گیا،جو مذہب کی آڑ لے کر عورتوں کے ساتھ جنسی استحصال کے واقعات کو انجام دے رہا تھا۔ملزم بابا کومدھوبنی ضلع کے پھلپراس واقع’ کبیروچار منچ’ کے آشرم سے گرفتار کیا گیا ہے۔جس کی شناخت بابا منموہن کے طور پر ہوئی ہے۔بابا کو ایک ساتھ دو بہنوں کے ساتھ کئی دنوں تک عصمت دری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔معاملہ سپول کے مرونا تھانہ علاقہ کا ہے ۔ملزم بابا پنچ بیٹا گاؤں کا رہائشی ہے۔ بھارت اور نیپال میں بھی اسکے آشرم ہونے کی خبریں آرہی ہے ۔
سپول کے پولیس سپرنٹنڈنٹ مرت ینجے کمار چودھری نے اس سلسلے میںجانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ بابا منموہن عالمی ‘کبیروچار منچ’سے جڑا ہے ۔جس کے خلاف مدھوبنی ضلع کی دو بہنوں نے سپول مہلا پولیس تھانے میں آکر شکایت درج کرائی کہ اس نے طویل عرصے تک ان کے ساتھ جسمانی تعلقات بنائے۔ان کا جنسی استحصال کیا۔پولیس نے فوراً مقدمہ درج کر ملزم بابا منموہن کو گرفتار کرلیا ۔اورملزم بابا سے پوچھ گچھ کر رہی ہے ۔
#Bihar #Supaul #Madhubani #Baba #Rape #Sexual #Harassment #Arrest #Police