ایک اوردہشت گردانہ حملہ ، 4 فوجی شہید ، 8 زخمی
سری نگر :جموں و کشمیر کے سرحدی کپواڑہ ضلع کے ہندواڑہ میں باباگڈ لنگیٹ علاقہ میں جمعہ کو ایک دہشت گردانہ حملہ میں چار سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔ حملے میں 8 جوانوں کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سی آر پی ایف اور فوج کے جوان دہشت گردوں کی لاش لینے کیلئے گئے تھے۔ مارے گئے دو دہشت گردوں میں سے ایک اچانک کھڑا ہوگیا اور اندھادھندفائرنگ شروع کردی۔ اس فائرنگ میں چار جوان شہید ہوگئے جبکہ 8 جوان زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمی جوانوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔فی الحال سیکورٹی فورسیز اور دہشت گردوں کے درمیان گولہ باری جاری رہنے کی خبریں ہیں۔ فوج کےجوان لنگیٹ کے کھانن باباگڈ میں نصف شب کو تلاشی مہم چلارہے تھے ، اسی دوران یہ انکاونٹر شروع ہوا۔