ایودھیا میں مسجد تعمیر کی جائے’بی جے پی‘ ایم ایل سی کے بیان پر ہنگامہ

لکھنو¿ ،25 اکتوبر(پی ایس آئی)ایودھیا میں متنازع مقام پر مسجد تعمیر کی بات کرکے بی جے پی ایم ایل کے سی بکل نواب نے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے. راجدھانی لکھنو¿ میں اقلیتی مورچہ کے ایک پروگرام کے دوران بکل نواب کے اس متنازعہ بیان پر ہنگامہ کھڑا ہو گیا. ناراض کارکنوں نے بی جے پی ایم ایل سی کو فوری طور پر اسٹیج سے ہٹا دیا. بتا دیں کہ اس پورے ہنگامے کے دوران مرکزی وزیر مختار عباس نقوی بھی موقع پر موجود تھے. ادھر، بکل نواب نے اب اس معاملے میں صفائی دی ہے. انہوں نے کہا ہے کہ ان کی بات کو لوگ سمجھ نہیں پائے اور بے وجہ اسے مسئلہ بنایا گیا. معلومات کے مطابق لکھنو¿ میں اقلیتی مورچہ کے پروگرام کے دوران اسٹیج سے بکل نواب نے ایودھیا میں متنازع مقام کی بات شروع کی اور اچانک وہاں پر مسجد بنائے جانے کی وکالت کرنے لگے. بی جے پی ایم ایل سی کے اس بیان سے پورے آڈیٹوریم میں ہنگامہ کھڑا ہو گیا. ناراض بی جے پی کارکنوں نے بکل نواب کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی. آڈیٹوریم میں شور شرابہ کے درمیان بکل نواب کو فوری طور پر اسٹیج سے ہٹا دیا گیا۔. حالانکہ اس کے بعد بھی کافی دیر تک بی جے پی کارکن بکل کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے. بتا دیں کہ اس دوران موقع پر موجود مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے مودی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت اقلیتی سماج کے مفاد میں لگاتار کام کر رہی ہے. انہوں نے کارکنوں سے حکومت کی اسکیموں کی معلومات لوگوں تک پہنچاتے رہنے کی بھی اپیل کی.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading