ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کو دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی،: راجناتھ سنگھ

ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کو دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی،: راجناتھ سنگھ

پانڈو: مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج کہا کہ رام مندر کی تعمیر کو دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی ۔ بشرامپور میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فرانس سے حاصل کردہ لڑاکوں طیارہ سرحد پار دہشت گردوں کے کیمپوں کو تباہ کردے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایودھیا میں ایک شاندار ام مندر تعمیر کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ نے مندر کی تعمیر کیلئے راستہ صاف کردیا ہے۔

کشمیر کے دفعہ370کے تعلق سے انہوں نے بتایا کہ 1952ء میں ڈاکٹر شیاماپرساد مکرجی نے کہا تھا کہ ملک میں دو دستور‘ دو وزرائے اعظم اور دو پرچم نہیں ہوسکتے۔ ہم نے ان کے خواب کوعملی جامہ پہنایا ہے اور ہمارے انتخابی منشور میں جو وعدہ کیا گیا تھا اسے پورا کردکھایا ہے۔ واضح رہے کہ جھارکھنڈ میں 30 نومبر کو اسمبلی انتخابات منعقد کئے جارہے ہیں۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading