ایم پی: دھمکی دینے کے الزام میں بی جے پی رُکن اسمبلی کا بیٹا گرفتار

ہردا: مدھیہ پردیش کے ضلع ہردا میں کانگریس کے ایک رہنما کو دھمکی دینے اور نازیبا سلوک کرنے کے معاملے میں بی جے پی کے رکن اسمبلی کمل پٹیل کے بیٹے اور پارٹی کے رہنما سودیپ پٹیل کو آج پولس نے گرفتار کر لیا۔ ملزم سودیپ پٹیل کی گرفتار ی پر پولیس انتظامیہ نے 25 ہزار روپیے کا انعام رکھا تھا۔ الزام ہے کہ سودیپ پٹیل نے 28 اپریل کو کانگریس کے ایک مقامی رہنما اور وکیل سکھ رام بامنے کو موبائل پر دھمکی دینے کے ساتھ ذات پر مبنی الفاظ کا استعمال کرکے گالیاں دی تھیں۔

پولس افسر بھاگوت سنگھ وِردے نے بتایا کہ سودیپ پٹیل کو پولس نے آج گرفتار کر لیا۔ اب ملزم کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ سودیپ پٹیل ضلع ہردا میں کِھرکیا ضلع پنچایت کے نائب صدر ہیں۔ وہیں ان کی بیوی کومل پٹیل ہردا ضلع پنچایت کی صدر ہیں۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading