ایم آئی ایم 74 سیٹوں پرامیدوار کھڑے کررہی ہے؟‘آج امیدواروں کی پہلی فہرست کااجراء:امتیازجلیل

اورنگ آباد:9ستمبر(ورق تازہ نیوز) ونچت بہوجن اگھاڑی سے علاحدہ ہونے کے بعد مہاراشٹرمیں ایم آئی ایم 74سیٹوں پراپنے امیدوار کھڑے کررہی ہے اور امیدواروں کی پہلی فہرست بروز منگل 10ستمبر کی شام جار ی کی جارہی ہے ۔

آج اورنگ آباد میں ایک پریس کانفرنس میں ایم آئی ایم پردیش صدر اور رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے اعلان کرتے ہوئے کہاکہ منگل کوچار۔ پانچ خواہشمند امیدواروں کے انٹرویو ہونے کے بعد فہرست جاری کردی جائے گی۔

انھوں نے کہاکہ ہم نے ونچت بہوجن اگھاڑی کے قائد پرکاش امبیڈکر جی سے سیٹوں کی تقسیم پر متعدد بار تبادلہ خیال کیا لیکن وہ ریاست کی 288 سیٹوں میں صرف 8 سیٹیں ہی ایم آئی ایم کےلئے چھوڑنے کےلئے تیار تھے۔ جبکہ ریاست کے 75 حلقے ایسے ہیں جہاں ایم آئی ایم کی اچھی خاصی طاقت ہے۔ چنانچہ ہم نے اپنی طاقت پر اسمبلی چناو لڑنے کافیصلہ کیاہے ۔

امتیاز جلیل نے کہاکہ انھوں نے ریاست کی انتخابی صورتحال سے پارٹی قائد اسدالدین اویسی کوواقف کروادیا ہے۔ اس کے باوجود ہم چاہتے ہیں کہ ونچت اگھاڑی اورایم آئی ایم میں پھر سے اتحاد قائم ہو.

Leave a comment