ناندیڑ:14جنوری(ورق تاز ہ نیوز)ایسوسی آف مسلم پروفیشنل (AMP)اورحسینی کوچنگ کلاسیس کی جانب سے کل بروزاتوار13 جنوری کو ناندیڑ شہر کے قدوائی نگر علاقہ میں حسینی کوچنگ کلاسیس میں ایک خصوصی نشست بعنوان ”ایکنامک ایمپرومینٹ“منعقد ہوئی۔

نشست کی ابتداء میں تلاوت قرآن پاک سے ہوئی اور حمد ونعت کے بعد جناب محی الدین مکرم سر نے حسینی کوچنگ کلاسیس کی گزشتہ چار سالہ کارکردگی پرروشنی ڈالی اوربتایا کس طرح قوم و ملّت کے ایسی طلباءجو غربت کے باعث اپنی تعلیم ترک کررہے تھے یا پھر اسکول تو جاتے ہیں لیکن تعلیم و تربیت سے کوسوں دورہوتے ہیں انھیں مفت میں تعلیم و تربیت دی جارہی ہے اور الحمداللہ آج کوچنگ کلاسیس میں 100 سے زائد طلباءتعلیم حاصل کررہے ہیں ۔اس موقع پر حسینی کوچنگ کلاسیس کے ڈائریکٹر جناب سیدمشائخ حسینی قادری نے اے ایم پی کی خدمات سے حاضرین کوواقف کرواتے ہوئے کہا کہ ایسوسی آف مسلم پروفیشنل ملک کے80 اضلاع میں موثر ڈھنگ سے اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ جس کا مقاصد وپروگرام میں مسلمانوں کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ملازمت کے مواقع فراہم کرنا ‘پرسنالیٹی ڈیولپمنٹ‘روزگار کی تربیت‘ ہائیر ایجوکیشن اسکالرشپ ‘ فلاحی خدمات کے علاوہ دیگر اہم امورشامل ہیں ۔ا س کے علاوہ معاشی طور پر کمزور افراد کوکاروبار کیلئے مالی امداد بھی دی جاتی ہے ۔
نشست سے مولانا ایو ب قاسمی اور مولانا عبدالعظیم امجدی نے بھی خطاب کرتے ہوئے حسینی کلاسیس واے ایم پی کی خدمات کو ستائش کی اورمستقبل کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا ۔نشست کے آخر میں اے ایم پی کی جانب سے ایک مستحق کوروزگار کیلئے پچیس ہزار روپے مالی امداد کا چیک روزنامہ ورق تازہ کے مدیر جناب محمدنقی شاداب کے ہاتھوں دیاگیا ۔ اس مختصر واہم نشست میں سلیم صاحب ‘ آصف سرس ‘پٹھان صاحب ‘قاضی بہاءالدین فاروقی قاضی شہر ‘ ایڈوکیٹ خواجہ ‘ وقارالدین ‘عبدالعلیم سر‘غلام مدثر قادری‘ غلام رسول قادری‘شعیب سر ‘ حافظ منور موجود تھے ۔آخر میں جناب سید مشائخ حسینی قادری نے تمام کاشکریہ ادا کیا۔