ناندیڑ:راشن کارڈ یافتگان سے تحصیلدار کی اپیل

ناندیڑ:14جنوری(ورق تاز ہ نیوز)تحصیل آفس کے محکمہ سپلائی نے آج ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے راشن کارڈ یافتگان سے اپیل کی ہے کہ راشن کارڈ سے متعلق شکایات کے ازالہ کیلئے تمام راشن دوکاندار ہر ماہ کی یکم تاریخ تا 5تاریخ کے درمیان ہردوکان پر موجود رہے کر راشن کارڈ یافتگان مستحقین ‘شہریان کی رہنمائی کریں گے۔ اس خصوصی مہم سے عوام سے استفادہ کی اپیل کی گئی ہے ۔جس کی تفصیل اس طرح ہے

۱)نئے راشن کارڈ تیارکرنے میں مدد۔(۲)راشن کارڈ کی تجدید کاری کرنے میں مدد(۳)نام حذف کرنے میں مدد ۔ (۴)ناموں میں اضافہ کرنا۔(۵) آدھار کارڈ اپ ڈیٹ کرنے میں مدد کرنا۔(۶)حکومت کی مہاتما پھلے آروگیہ دائی یوجنا کے ضمن میں رہنمائی و مدد کرنا ۔(۷)راشن کارڈ سے متعلق رہنمائی ۔ (۸)نئے آر ۔سی نمبر کے ضمن میں رہنمائی و تعاون۔ (۹)آن لائن اناج کی موثر فراہمی کے ضمن میں رہنمائی (۰۱) ای ۔کے وائی سی کی رہنمائی۔(۲۱)ویرفیکیشن و ویلیڈیشن کرنا۔(۳۱)دیگر کاموں میں مدد ۔

اسلئے عوام الناس اپنی شکایات کے ضمن میںراشن دوکانداروں سے ربط قائم کریں ۔ اس طرح کی اپیل تحصیلدار ناندیڑ و نائب تحصیلدار(سپلائی) نے کی ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading