ایئرانڈیا فلائٹ میں اب ہر اعلان کے بعد ’جے ہند‘ کہنے کی ہدایت

نئی دہلی: 5مارچ(ایجنسیز)انڈیا کی قومی فضائی سروس ‘ایئر انڈیا’ نے اپنی پروازوں پر کام کرنے والے عملے سے کہا کہ وہ دوران پرواز تمام اعلانات کے بعد قدرے ٹھہر کر ‘جے ہند’ بھی کہیں۔ایئر انڈیا کے اس اعلان سے سوشل میڈیا پر ہلچل نظر آ رہی ہے۔ایئر انڈیا نے عملے جو ہدایات جاری کی ہیں ان میں کہا گیا ہے کہ وہ ہر اعلان کے بعد یہ فقرہ ‘قدرے توقف کے ساتھ جوش سے کہیں۔اس کے بعد سوشل میڈیا پر دوران پرواز ہونے والے خیالی اعلانات کے ساتھ ‘جے ہند’ والے ٹویٹ کا سلسلہ چل نکلا۔تاہم بعض لوگوں نے یہ سوال بھی کیا کہ آ?ا وطن پرستی کا اظہار خسارے کی شکار اس ایئر لائنز کے لیے درست ہے۔ایئر انڈیا بہت زیادہ قرضے میں ڈوبی ہوئی ہے اور سنہ 2007 کے بعد سے یہ منافع نہیں کما رہی، جبکہ حکومت نے اسے جزوی طور پر فروخت کرنے کی کوشش بھی کی جو کہ ناکام رہی کیونکہ حکومت کو کوئی خریدار نہ ملا۔انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں پلوامہ کے مقام پر ہونے والے حملے کے بعد سے انڈیا اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا تھا۔

انڈیا کی جانب سے فضائی حملے اور اس کے نتیجے میں ایک انڈین پائلٹ کے پکڑے اور پھر پاکستان کی طرف سے انھیں رہا کیے جانے سے وطن پرستی کا جذبہ اپنے عروج پر ہے جسے قومی اور سوشل میڈیا نے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔بعض ٹوئٹر صارفین نے ایئر انڈیا کے پیر کے فیصلے کا خیر مقدم کیا جبکہ بعض نے اس کا مذاق اڑاتے ہوئے لکھا کہ ہر اعلان کا خاتمہ ‘جے ہند’ سے کرنا کتنا مضحکہ خیز ہوگا۔ایک ٹوئٹر صارف نے تو یہ تجویز تک دے ڈالی کہ جو مسافر سب سے زیادہ زور سے ‘جے ہند’ کا ‘جے ہند’ سے جواب دے اسے مفت میں اپ گریڈ کیا جائے۔انڈیا کی قدیم ترین کمرشل ایئر لائن پر ایک عرصے سے اپنی سہولیات اور پرانے طیاروں کی وجہ سے تنقید ہو رہی ہے۔اسی لیے ٹوئٹر صارفین نے ایئر لائن کی پرواز میں تاخیر اور رد ہونے کے اعلانات کا مذاق اڑانے کا موقعہ ضائع نہیں ہونے دیا۔دھرو راٹھی نامی ایک صارف نے لکھا: ‘خواتین و حضرات، ہم خراب موسم سے گزر رہے ہیں، اپنی سیٹ بیلٹ باندھ لیں۔ جے ہند!
‘برائے مہربانی اب ٹائلٹ کا استعمال نہ کریں، جے ہند!۔۔۔’

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading