اہم خبر: گریٹر کیلاش میں کھلے گا رام مندر ٹرسٹ کا دفتر


رام مندر ٹرسٹ کا دفتر گریٹر کیلاش میں کھولے جانے کا اعلان

حکومت ہند نے اتر پردیش کے ایودھیا میں رام مندر تعمیر کے لیے ’شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر‘ ٹرسٹ تشکیل دینے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ٹرسٹ کا رجسٹرڈ دفتر آر-20، گریٹر کیلاش پارٹ 1، نئی دہلی 110048 میں ہوگا۔


مودی حکومت کے دوران جموں و کشمیر میں پتھراؤ کے واقعات بڑھے: ادھیر رنجن چودھری

لوک سبھا میں کانگریس رکن پارلیمنٹ ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ’’دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کو ختم ہوئے 6 مہینے ہو چکے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کشمیر میں 2019 میں پتھراؤ کے 1999 واقعات ہوئے، وہیں 2018 میں یہ نمبر 1458 تھے اور 2017 میں 1412 تھے۔‘‘


یوگی کابینہ نے بابری مسجد کے لیے 5 ایکڑ زمین روناہی میں دینے کا کیا فیصلہ

رام مندر ٹرسٹ کے اعلان کے بعد اب یوگی کابینہ نے سنی وقف بورڈ کو زمین دینے کو منظوری بھی دے دی ہے۔ یو پی کابینہ کی میٹنگ میں اس فیصلے کو ہری جھنڈی دی گئی۔ خبر رساں ادارہ پی ٹی آئی کے مطابق ایودھیا ہیڈکوارٹر سے تقریباً 20 کلو میٹر دور دھنّی پور گاؤں، تحصیل سوہاول، تھانہ روناہی کے 200 میٹر پیچھے پانچ ایکڑ زمین سنی وقف بورڈ کو دینے کے لیے کابینہ نے منظوری دی۔ قابل ذکر ہے کہ روناہی ایودھیا کے ممکنہ رام مندر علاقہ کے دائرے میں نہیں آتا ہے اور مسلم اکثریتی مقام ہے۔

شاہین باغ مظاہرہ: برقع پہن چھپا کر ویڈیو بناتی ہوئی غیر مسلم خاتون پکڑی گئی

دہلی کے شاہین باغ مظاہرہ میں ایک غیر مسلم خاتون کو شک ہونے کے بعد خاتون مظاہرین نے پکڑا اور پولس کے حوالے کر دیا۔ دراصل مبینہ طور پر سیاسی تجزیہ نگار گنجا کپور نے برقع پہن کر اس میں چھپے ایک ویڈیو کیمرہ سے ویڈیو بنانا شروع کر دیا تھا جسے وہاں موجود خاتون مظاہرین نے کسی طرح دیکھ لیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ گنجا کپور سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں اور رائٹ وِنگ سے جڑی ہوئی ہیں۔ گنجا کپور کے ٹوئٹر ہینڈل کو پی ایم نریندر مودی بھی فالو کرتے ہیں۔


’شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر‘ ٹرسٹ میں 15 ٹرسٹی ہوں گے شامل: امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے رام مندر تعمیر کے لیے تشکیل دیے جانے والے ٹرسٹ سے متعلق بڑا بیان میڈیا میں دیا ہے۔ پی ایم نریندر مودی کے ذریعہ ٹرسٹ تشکیل دیے جانے کو منظوری دینے کا اعلان لوک سبھا میں کیے جانے کے بعد امت شاہ نے کہا کہ ’’شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر‘ ٹرسٹ میں 15 ٹرسٹی ہوں گے۔ ان میں سے 1 ہمیشہ دلت طبقہ سے ہوگا۔‘‘ امت شاہ نے مزید کہا کہ ’’سماجی برابری کو مضبوط کرنے والے ایسے قابل قدر فیصلے کے لیے میں پی ایم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘‘

ایودھیا معاملہ: سنی وقف بورڈ بھی بنائے گا ٹرسٹ، نام ہوگا ’انڈو-اسلامک کلچر ٹرسٹ‘

ایک طرف رام مندر تعمیر کے لیے پی ایم نریندر مودی نے ٹرسٹ تشکیل دیے جانے کا اعلان کر دیا ہے اور دوسری طرف سنی وقف بورڈ کے ذرائع سے بھی خبر آ رہی ہے کہ وہ ایک ٹرسٹ بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بابری مسجد تعمیر کے لیے جو جگہ یو پی حکومت دے گی اس سے متعلق فیصلہ لینے کے لیے بورڈ بنایا جائے گا جس کا نام ’انڈو-اسلامک کلچر ٹرسٹ‘ ہوگا۔

پارلیمنٹ میں پی ایم مودی نے رام مندر تعمیر کے لیے ٹرسٹ تشکیل دینے کا کیا اعلان

پی ایم نریندر مودی نے لوک سبھا میں رام مندر تعمیر کے لیے ٹرسٹ تشکیل دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ ٹرسٹ کا نام ’شری رام جنم بھومی تیرتھ‘ ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ یہ ٹرسٹ شری رام مندر تعمیر اور اس سے متعلق فیصلہ لینے کے لیے ہوگا۔ سنی وقف بورڈ کو 5 ایکڑ زمین دینے کے لیے اتر پردیش حکومت نے اپنی رضامندی بھی دے دی ہے۔

شاہین باغ فائرنگ کے ملزم کپل گوجر کے چچا نے کہا ’’عآپ سے ہمارا کوئی رشتہ نہیں‘‘

شاہین باغ میں فائرنگ کرنے والے ملزم کپل گوجر کے چچا عجب سنگھ نے بی جے پی کے ان دعووں کو غلط ٹھہرایا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ملزم کا رشتہ عآپ سے ہے۔ عجب سنگھ نے کہا کہ ’’ہماری فیملی میں کوئی بھی عٓآپ کا رکن نہیں ہے۔ ایک ایشو بنا کر ہمارے بچے کو پھنسایا جا رہا ہے۔ انھیں الیکشن جیتنا ہے چاہے کسی کا بچہ مرے، باپ مرے یا بیٹی مرے۔ کپل کا کسی پارٹی کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں ہے۔‘‘

یو پی: اعظم گڑھ کے جوہر پارک میں سی اے اے کے خلاف مظاہرہ کر رہے لوگوں پر پولس لاٹھی چارج

اتر پردیش کے اعظم گڑھ واقع جوہر پارک سے پولس نے شہریت قانون کے خلاف مظاہرہ کر رہے لوگوں کو ہٹا دیا ہے۔ اس درمیان پولس اور مظاہرین کے درمیان کہا سنی بھی ہوئی۔ ایسی خبریں موصول ہو رہی ہیں کہ پولس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج بھی کیا۔ اس سے ناراض ہو کر مظاہرین کی طرف سے بھی پتھراؤ کی خبریں آ رہی ہیں۔ فی الحال علاقے میں ماحول کشیدہ ہے۔ جائے وقوع پر بڑی تعداد میں پولس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔

شاہین باغ فائرنگ کی سازش کے پیچھے کیجریوال کا دماغ: بی جے پی قومی سکریٹری

بی جے پی کے قومی سکریٹری ترون نے شاہین باغ شوٹر کپل گوجر کی عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے ساتھ تصویر سامنے آنے پر کہا کہ ’’اس تصویر سے واضح ہو گیا ہے کہ اس کے پیچھے کیجریوال کا دماغ ہے، ان کے دوست اور ان کے ساتھ چلنے والے لوگوں نے یہ سازش تیار کیا تھا۔‘‘

بی جے پی کے قومی سکریٹری ترون چُگھ نے کہا کہ ’’میں کیجریوال سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا یہ دہلی کا بیٹا ہے جو دہلی کو جلانا چاہتا ہے، جو پہلے شاہین باغ میں بیٹھتا ہے اور پھر وہاں سنسنی پھیلانے کے لیے اپنے کارکن کو بھیجتا ہے۔ شاہین باغ میں بیٹھے لوگ بھی تمھارے اور یہاں گولی چلانے والا کپل گوجر بھی تمھارا۔‘‘

دہلی اسمبلی الیکشن: حوض خاص اور کونڈلی میں راہل-پرینکا کی ریلی آج

دہلی اسمبلی الیکشن کے پیش نظر انتخابی تشہیر اپنے آخری مرحلے میں ہے۔ سبھی سیاسی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران اپنی پارٹی کے امیدواروں کے حق میں ریلیاں اور جلسے کر رہے ہیں۔ آج کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی اور پارٹی رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی حوض خاص اور کونڈلی میں ریلی کریں گے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading