اہم خبر: علی گڑھ بچی کا قتل، ملزمان کا مقدمہ نہیں لڑنے کا وکلا اعلان

علی گڑھ بچی کا قتل، ملزمان کا مقدمہ نہیں لڑنے کا وکلا اعلان

علی گڑھ میں ڈھائی سالہ بچی کے بہیمانہ قتل کے معاملہ میں پولس نے تیسرے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ پکڑا گیا ملزم پہلے سے گرفتار زاہد کا بھائی مہندی ہے۔ اس پر بھی قتل میں شامل ہونے کا الزام عائد ہوا ہے۔

دریں اثنا، قتل کے معاملہ میں علی گڑھ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری انوپ کوشک نے کہا ہے کہ وہ بچی کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے اعلان کیا ہے کہ ملزمان کی طرف سے علی گڑھ کا کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ باہر اگر کوئی مقدمہ لڑنے کی کوشش کرے گا تو اسے بھی اجازت نہیں دیا جائے گی۔


وائناڈ میں راہل گاندھی کا روڈ شو، جیتنے کے بعد پہلی بار پہنچے ہیں وائناڈ

کانگریس صدر راہل گاندھی کیرالہ کے وائناڈ میں كلیكٹریٹ دفتر میں وفد کے ساتھ ملاقات کے بعد روڈ شو کر رہ ہیں، اس روڈ شو کے ذریعے وہ وائناڈ کے عوام کا شکریہ ادا کر رہے ہیں، راہل گاندھی کے روڈ شو میں عوام کا جم غفیر موجود ہے۔


نہانے ‌کے دوران خاتون کی خفیہ ویڈیو گرافی، ملزم‌ کو ہوئی جیل

حیدرآباد: نہانے کے دوران خاتون کی سیل فون کے ذریعے خفیہ طور پر فلم بندی کرنے والے شخص کو حیدرآباد کی عدالت میں سزا سنائی۔ چنتل علاقہ سے تعلق رکھنے والے اویناش نے اپریل 2014 میں اپنے پڑوس میں رہنے والی ایک خاتون کی اس وقت سیل فون کے ذریعے ویڈیو گرافی کی تھی جب وہ اپنے باتھ روم میں نہا رہی تھی۔ اس معاملے میں اس کے خلاف بالا نگر پولس نے معاملہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کیا اور معاملہ عدالت میں زیرغور تھا۔

کوکٹ پلی کے 11 ویں ایم ایم ‌عدالت نے ملزم کو ایک سال کی سزا سنائی اور دس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

یمن کی مسجد میں مسلح افراد کے حملہ میں 5 افراد ہلاک

عدن: یمن کے سرکاری کنٹرول والے جنوبی صوبہ میں جمعہ کو ایک مسجد پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق مانا جا رہا ہے کہ شدت پسند مسلح افراد کا ایک گروپ صوبے کے ضلع اذاريك میں ایک مسجد پر حملہ کیا جس میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

مقامی باشندوں نے بتایا کہ حملے میں زخمی افراد میں ایک اہم سماجی شخصیت بھی شامل تھی۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں نے خود کار ہتھیاروں سے نماز پڑھ کر ان لوگوں پر گولیاں چلائی اور فرار ہو گئے۔

حملہ آوروں نے حملے کے بعد مسجد کے اندر سے تین افراد کا اغوا بھی کر لیا۔ ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔

یمن کے سرکاری سیکورٹی فورسز اور حوثیوں کے درمیان مسلح تصادم گزشتہ کئی سال سے جاری ہے۔

Source بشکریہ قومی آواز بیورو—

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading