اہم خبر: شاہین باغ مظاہرے کے مقام پر پٹرول بم سے حملہ!

دہلی: ملک کے متعدد شہروں سے جنتا کرفیو کے وسیع پیمانے پر اثر ہونے کی اطلاع ہے، قومی راجدھانی خطہ دہلی میں میٹرو خدمات بند کر دی گئی ہیں اور سڑکیں خالی نظر آ رہی ہیں

ایک طرف جہاں ملک بھر میں کورونا وائرس کو پھینکے کے اقدام کے طور پر جنتا کرفیو کا اہمتام کیا جا رہا ہے وہیں کچھ شرپسندوں کی شاہین باغ کے تئیں نفرتیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔ شاہین باغ میں پٹرول بم پھینکے جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

سی اے اے مخالف مظاہرین کا کہنا ہے کہ جائے مظاہرہ کے نزدیک پٹرول بم پھینکا گیا ہے۔ ریلنگ کے نزدیک پٹرول بم سے لگی آگ کے شعلے تصاویر میں بھی نظر آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ جنتا کرفیو کو شاہین باغ مظاہرین نے بھی حمایت دی ہے اور اب صرف علامتی طور پر ایک دو خواتین دھرنے کے مقام پر موجود ہیں اور باقی سبھی اپنے گھروں کو لوٹ گئی ہیں۔ دریں اثنا، ’‘رات 9 بجے کے بعد انٹری ہوگی، دھرنے جاری‘ لکھ کر پچے بھی یہاں چسپاں کئے گئے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading