#Railway #ShutDown
نئی دہلی: وزارت ریلوے نے آج تمام پیسجنر ٹرین بند کرنے کا فیصلہ لیا ہے. یہ ایک تاریخی فیصلہ ہے اس سے قبل کبھی بھی ایسا نہیں ہوا یے.البتہ مال بردار ٹرینیں جاری رہیں گی.
A bare minimum level of service of suburban services of suburban trains and Kolkata Metro rail to continue up to midnight tonight. https://t.co/Of2tz3ceIn
— ANI (@ANI) March 22, 2020
بھارت میں کورونا وائرس پھیلنے کے نتیجے میں تمام ریلوے آپریشن 31 مارچ تک معطل رہیں گے۔ کسی بھی مسافر ٹرین کو 31 مارچ تک چلنے کی اجازت نہیں ہوگی. ہندوستانی ریلوے کا کہنا ہے کہ صرف سامان ٹرینیں 22 مارچ کی آدھی رات سے 31 مارچ کی درمیانی رات تک چلیں گی۔ ریلوے نے ایک بیان میں کہا ، "بھارتی ریلوے پر تمام مسافر ٹرین خدمات بشمول پریمیم ٹرین خدمات ، میل / ایکسپریس ٹرینیں ، مسافر ٹرینیں ، مضافاتی ٹرینیں ، کولکتہ میٹرو ، کونکن رائی ویز ، وغیرہ ، 31 مارچ تک منسوخ کردی جائیں گی۔”
ہندوستانی ریلوے کے مطابق ، کولکتہ میٹرو سروس سمیت کم سے کم مضافاتی خدمات 22 مارچ کی آدھی رات تک جاری رہیں گی۔ اس کے بعد ، خدمات 31 مارچ کی آدھی رات تک بند ہوں گی۔ اس بارے میں حتمی فیصلہ آج ریلوے بورڈ کے اجلاس کے دوران لیا گیا.