مدکھیڑ :(مجیب احمد)22 مارچ : ریاستی وزیر اشوک راؤ چوہان کے حلقہ اسمبلی کے مدکھیڑ کی مجلس بلدیہ نے کالے قانون سی اے اے اور این آر سی ،این پی آر کے خلاف قرار داد منظور کر لی ہے.

مدکھیڑ مجلس بلدیہ کا اجلاس عام جمعہ 20مارچ کی سہ پہر تین بجے منعقد ہوا. اس موقع پر مختلف تجاویز کے ساتھ سی اے اے، این آر سی اور این پی آر مخالف تجویز پیش کی گئی ہے.
مباحثہ کے بعد اس قرارداد کو منظورکرلیا گیا. اس موقع پر بلدیہ کے چیف آفیسر رام راجے، صدربلدیہ مجیب انصاری جاگیردار، اراکین بلدیہ مادھو کدم، بندے علی پٹھان، کریم خان، کملیش چودنتے، عمران سیٹھ، کے علاوہ خاتون اراکین بلدیہ کے نمائندے عبدالسلام، ببلو بھائی وغیرہ موجود تھے. واضح رہے کہ مدکھیڑ مجلسِ بلدیہ پر کانگریس پارٹی برسرِ اقتدار ہے۔