کورنا وائرس پر ہندوستان کو ملی بڑی کامیابی، ڈاکٹروں نے 3 تینوں مریضوں کو کیا ٹھیک
چین سمیت دنیا بھر میں کورنا وائرس سے لوگ دہشت میں ہیں، چین میں اب تک اس جان لیوا بیماری سے 1770 افراد ہلاک ہو چکے ہے، چین میں مسلسل متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، اس بیماری پر ہندوستان کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے، کیرالہ میں کورنا وائرس کے تینوں مریض ٹھیک ہو گئے ہیں، کورنا وائرس سے متاثر تینوں ہندوستانیوں کا انفیکشن ختم ہو گیا ہے، کیرالہ میں کورنا وائرس سے متاثر تیسرے مریض کی طبیعت میں بہتری ہونے کے بعد اسے ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
کورونا وائرس: ہلاک شدگان کی تعداد 1770، متاثرین کی تعداد 70548
ماسکو: کورونا وائرس سے چین میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، آج مزید 105 افراد کی اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد 1770 تک پہنچ گئی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق چین میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 70 ہزار 548 جبکہ دیگر 29 ملکوں میں بھی متعدد افراد وائرس سے متاثر ہیں۔ تائیوان، جاپان، ہانگ کانگ اور فلپائن میں بھی 4 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ صوبہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1000 سے زیادہ لوگوں کو اس بیماری سے کامیابی سے علاج کیا جا چکا ہے۔
ایک ہفتہ کے مقابلہ میں 356 لوگ اس بیماری سےصحتیاب ہوئے ہیں اور105 اموات ہوئی ہیں۔ قابل غور ہے کہ چین میں گزشتہ سال دسمبر سے کورونا وائرس کا قہر جاری ہے اور صوبہ ہبوئی کے دارالحکومت ووہان میں اس کا سب سے زیادہ اثر دیکھنے کو ملا ہے۔ چین کے علاوہ کورونا وائرس 29 ممالک میں پھیل چکا ہے۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو