پارلیمنٹ احاطہ میں کانگریس ایم پی رمیا ہری داس کے ساتھ برا سلوک
کانگریس رکن پارلیمنٹ رمیا ہری داس نے پارلیمنٹ احاطہ میں اپنے ساتھ برا سلوک کیے جانے پر مایوسی ظاہر کی۔ انھوں نے کہا کہ ’’میں ایک دلت خاتون ہیں اس لیے مجھے ہراساں کیا گیا۔ آج جب دوپہر 3 بجے پارلیمنٹ کا سیشن شروع ہوا، میں دہلی تشدد کے ایشو کو اٹھانے کے لیے ایوان کے کنویں کی طرف بڑھ رہی تھی۔ اس وقت بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے میرے کندھے پر ہاتھ مارا۔ پارلیمنٹ اب خاتون اراکین پارلیمنٹ کے لیے محفوظ نہیں رہ گیا۔‘‘
Congress MP Ramya Haridas: I am a Dalit woman. Today when the Parliament session started at 3pm, I was moving towards the well of the House to raise the issue of Delhi violence. That time the BJP MP hit me on my shoulder. Parliament is not secure for women Parliament members. pic.twitter.com/Gckt0RmCp9
— ANI (@ANI) March 2, 2020
نربھیا کے قصورواروں کی پھانسی ایک بار پھر ملتوی
نربھیا کے قصورواروں کی پھانسی تیسری بار ملتوی ہو گئی۔ قصورواروں کی پھانسی پر پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے روک لگا دی ہے۔ اس عمل کے بعد نربھیا کی ماں آشا دیوی بہت مایوس نظر آ رہی ہیں۔ انھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’عدالت قصورواروں کو پھانسی دینے کے اپنے حکم پر عمل کرنے میں اتنا وقت کیوں لگا رہا ہے۔ پھانسی کو بار بار ٹالنا ہمارے سسٹم کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔ ہمارا پورا سسٹم جرائم پیشوں کی حمایت کرتا ہے۔‘‘
2012 Delhi gang-rape case: A Delhi Court has deferred the matter as the mercy petition of one of the convicts, Pawan is pending before the President of India https://t.co/rwEpu1VLWk
— ANI (@ANI) March 2, 2020
اتر پردیش: 8 اے ایم یو طلبا سمیت 15 لوگوں کے خلاف کیس درج
اتر پردیش میں 8 اے ایم یو طلبا سمیت 15 لوگوں کے خلاف کیس درج کیے جانے کی بات سامنے آ رہی ہے۔ اتر پردیش کی علی گڑھ پولس کا کہنا ہے کہ انھوں نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف لوگوں کو مظاہرہ کرنے کے لیے اکسایا تھا اور اسی الزام میں ان کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔
15 people, including 8 Aligarh Muslim University students, booked for allegedly instigating anti-CAA protests: Police
— Press Trust of India (@PTI_News) March 2, 2020
نربھیا کیس میں قصوروار پون گپتا کی رحم کی عرضی صدر جمہوریہ نے خارج کی
نربھیا کیس میں مجرم قرار پون گپتا کی رحیم کی عرضی آج صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے خارج کر دی۔ اس سے پہلے سپریم کورٹ سے پون کی کیوریٹیو عرضی خارج ہوئی تیھ۔ کیوریٹیو عرضی خارج ہونے کے بعد پون نے صدر جمہوریہ کی طرف رخ کیا تھا اور رحم کی عرضی داخل کی تھی۔ لیکن اب اس کی یہ امید بھی ختم ہو گئی ہے۔
امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثر دوسرے مریض کی بھی موت
نیویارک: امریکہ میں کرونا وائرس سے متاثر دوسرے شخص کی موت ہوگئی۔ سیٹل اور کنگ کاؤنٹی پبلک ہیلتھ نے یہ اطلاع دی۔ محکمہ صحت کے افسران نے اتوار کو بتایا کہ سیٹل اور کنگ کاؤنٹی پبلک ہیلتھ نے کل دوپہر چار لوگوں میں اس وائرس کی اطلاع دی تھی جس میں ایک کی موت ہوگئی۔ اس وائرس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر دس ہوگئی ہے۔ سنیچر کو ایک دیگر شخص کی موت ہوگئی تھی۔ وہ مریض ایک مرد تھا جس کی عمر 70 برس تھی۔ کووڈ۔19 وائرس سے متاثر پہلے مرنے والے شخص کی عمر 50 برس تھی۔
دہلی اور تلنگانہ میں کورونا وائرس کے ایک-ایک نئے مریض کی تصدیق
وزارت صحت نے ہندوستان میں دو نئے کورونا وائرس کے مریض کی تصدیق کر دی ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق کورونا وائرس کا ایک مریض دہلی میں جب کہ ایک تلنگانہ میں سامنے آیا ہے۔ صحت افسران کا کہنا ہے کہ دونوں ہی مریضوں پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور اس وقت مریض کی حالت مستحکم ہے۔
مدھیہ پردیش میں کانگریس اراکین اسمبلی کو مل رہا 35-25 کروڑ روپے کا آفر: دگوجے سنگھ
کانگریس کے سینئر لیڈر دگوجے سنگھ مدھیہ پردیش میں بی جے پی لیڈروں پر سنگین الزام عائد کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شیوراج سنگھ چوہان اور نروتم مشرا جیسے لیڈران 15 سالوں تک مدھیہ پردیش کو لوٹتے رہے اور اب یہ لیڈر کانگریس کے اراکین اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دگوجے سنگھ نے کہا کہ یہ لیڈر کناگریس کے اراکین اسمبلی کو 25 سے 35 کروڑ روپے کا آفر دے رہے ہیں۔
Digvijaya Singh, Congress in Delhi: Ever since Bharatiya Janata Party (BJP) has become the opposition party in Madhya Pradesh, Shivraj Singh Chouhan, Narottam Mishra & all those who looted the state for 15 years, are openly offering bribes of Rs 25-35 crores to Congress MLAs. pic.twitter.com/GXtLLDo8Pi
— ANI (@ANI) March 2, 2020
یوگی حکومت کی پولیس نے مرزا پور میں کھڑی فصل روند دی… پرینکا گاندھی
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کر کہا، مرزا پور کے کسانوں نے محنت سے اپنی فصل لگائی تھی اور بی جے پی حکومت کی پولیس نے کھڑی فصل روند دی، کل وزیر اعلی اور وزیر اعظم نے کسانوں کے لئے خوب جھوٹے اعلان کیے اور 24 گھنٹے بھی نہیں گزرے کہ خواتین کسانوں کے ساتھ حکومت کا رویہ دیکھیے، کسان مخالفت بھری ہوئی ہے بی جے پی کے اندر۔
मिर्जापुर के किसानों ने मेहनत से अपनी फसल लगाई थी और भाजपा सरकार की पुलिस ने खड़ी फसल रौंद दी।
कल मुख्यमंत्री और प्रधानमन्त्री ने किसानों के लिए खूब झूठे ऐलान किए और 24 घंटे भी नहीं बीते कि महिला किसानों के साथ सरकार का व्यवहार देखिए।
किसान विरोध भरा है भाजपा के अंदर। pic.twitter.com/WFEkWPAjzH
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) March 2, 2020
دہلی تشدد پر ایوان بالا میں اپوزیشن کا ہنگامہ
نئی دہلی: راجیہ سبھا میں دہلی تشدد کے حوالہ سے کانگریس، عام آدمی پارٹی اور ترنمول کانگریس سمیت حزب اختلاف کی پارٹیوں کے ارکان نے زبردست ہنگامہ کرتے ہوئے حکومت پر’سوئے رہنے‘ کا الزام لگایا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دو بجے تک ملتوی کر دی گئی۔
ایوان کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے صبح ایوان کی کارروائی شروع کرتے ہوئے ضروری دستاویزات ایوان میں ركھوائے اور کہا کہ دہلی اور ملک کے دیگر حصوں میں موجودہ حالات پر بہت سے ارکان کے نوٹس ملے ہیں اور اس معاملہ پر بات چیت بھی بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیکن بحث سے پہلے ایوان کے حالات معمول پر آنے چاہیے۔ تمام پارٹیوں کے اراکین کو حالات کو معمول پر لانے میں تعاون کرنا چاہیے۔
دہلی تشدد کے خلاف پارلیمنٹ کے احاطے میں کانگریس ممبران پارلیمنٹ کا مظاہرہ
دہلی تشدد کے خلاف پارلیمنٹ کے احاطے میں مہاتما گاندھی کی مورتی کے سامنے کانگریس ممبران پارلیمنٹ نے مظاہرہ کیا ہے، کانگریس ممبران پارلیمنٹ کا مطالبہ ہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ استعفی دیں، اس مظاہرہ میں راہل گاندھی، ششی تھرور اور ادھیر رنجن چودھری سمیت کئی بڑے لیڈر شامل ہوئے۔
کانگریس ارکان پارلیمنٹ نے مودی اور شاہ کا استعفی مانگا
کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ نے دہلی کے حالیہ تشدد کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پارلیمنٹ احاطہ میں دھرنا دیا اور وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے استعفی مانگا ۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سمیت کئی ارکان نے وہاں دھرنا دیا اور وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کے خلاف نعرے لگائے۔
Congress demands resignation of PM and HM pic.twitter.com/j5Wsg2672n
— Syed Khurram Raza (@khoormi) March 2, 2020
پارلیمنٹ میں گونجی امت شاہ کے استعفی کی مانگ، 2 بجے تک کارروائی ملتوی
پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہوتے ہی ہنگامہ شروع ہو گیا اور لوک سبھا کی کارروائی 2 بجے تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔اجلاس شروع ہونے سے پہلے عام آدمی پارٹی اور ترنمول کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ نے آنکھوں پر کالی پٹی باندھ کر اور ہنوٹوں پر انگلی رکھ کر دہلی تشد د کے خلاف احتجاج درج کرایا۔ ادھر ارکان پارلیمنٹ نے وزیر داخلہ امت شاہ سے دہلی تشدد کے لئے استعفی کا مطالبہ کیا ۔ دہلی کے فرقہ وارانہ تشدد میں اب تک 46 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
انوراگ ٹھاکر، پرویش ورما کے خلاف معاملے کی اب 23 اپریل کو ہوگی سماعت
بی جے پی کے رہنما انوراگ ٹھاکر اور پرویش ورما کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی مانگ والی پٹیشن پر اب 23 اپریل کو دہلی کورٹ میں سماعت ہوگی، یہ عرضی سی پی ایم لیڈر برندا کرات کی جانب سے درج کرائی گئی ہے، عرضی میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ عدالت انوراگ ٹھاکر اور پرویش ورما کے خلاف نفرت بھری تقریر کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔
فرانس میں کورونا وائرس کے سبب لوو میوزیم بند
پیرس: کورونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے فرانس کے مشہور لوو میوزیم کو اتوار کو بند کر دیا گیا۔ اس کے ملازمین نے اس وائرس کے پھیلنے کے پیش نظر ایک خصوصی میٹنگ میں اسے بند کرنے کا فیصلہ لیا۔ یہ اطلاع میڈیا رپورٹ میں دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے اس مہلک وائرس کے تیزی سے ہو رہے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے گزشتہ ہفتہ میوزیم میں پانچ ہزار سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی لگا دی تھی۔ ’نیشنل لے پریسين‘ کے مطابق فرانس میں کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور ملازمین کی صحت کے خدشات کو دیکھتے ہوئے میوزیم کے دروازے اتوار کی صبح بند کر دیئے گئے۔ انتظامیہ نے میوزیم کے عملہ کو یہ سمجھانے کی کوشش کی کہ ان کی تشویش جائز نہیں ہے، لیکن میوزیم کے 300 ملازمین میں سے 298 نے اپنے حقوق کا استعمال کرنے کا فیصلہ لیا اور کام کرنے سے منع کر دیا۔ ہیلتھ ڈائریکٹر جنرل جیروم سولومن کے مطابق ملک میں 100 سے زیادہ افراد کوروناوائرس سےمتاثر ہوئے ہیں، جن میں سے دو افراد کی موت ہو چکی ہے۔
نیویارک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس
البانی: امریکہ کے نیویارک میں خطرناک کورونا وائرس کے پہلے کیس کے تصدیق ہوئی ہے۔ نیویارک کے گورنر اینڈریو كوآمو نے ایک بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی۔ اینڈریو نے گزشتہ روز کہا ’’نیویارک میں اتوار کی شام کورونا وائرس کا پہلا کیس پایا گیا ہے۔ مریض ایک 30 سالہ خاتون ہے جو حال ہی میں ایران کے دورے پر گئی تھی۔ فی الحال اس کو اس کے گھر پر قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ مریض کو سانس لینے میں تکلیف ہے لیکن نیو یارک آنے کے بعد سے اس کی صحت ٹھیک ہے اور حالت سنگین نہیں ہے‘‘۔
امریکہ سینٹر فار ڈیسیز کنٹرول اینڈ پریونشن (سی ڈی سی) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے 15 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے سات دوسرے لوگوں کی جانچ رپورٹ مثبت آنے کا خدشہ ہے۔ اس کے علاوہ جاپان کے یوکوہاما میں کھڑے ڈائمنڈ پرنسز جہاز سے آئے 47 افراد بھی کورونا وائرس کی زد میں ہیں اور ایک شخص کی اس وائرس کی وجہ سے موت بھی ہوچکی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ عالمی سطح پر پر کورونا وائرس سے اب تک 85000 لوگ متاثر ہوئے ہیں جس سے 2900 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور تقریبا 40000 کو علاج کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دی جا چکی ہے۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو