ناگپور: 18 جولائی (ورق تازہ نیوز) بھنڈارا روڈ پر کاپسی گاؤں کے اسکریپ گودام میں پیر کی شام ایک کٹر سے پلگاؤں سے لائے گئے بم کے خولوں کو کاٹتے ہوئے دھماکے میں ایک مزدور موقع پر ہی ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ یہ گودام کاپسی کے علاقے باردواری میں واقع ہے۔
پولیس کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق حسن باغ کے عبدالرشید ولد عبدالعزیز (عمر 48 سال) کا پارڈی تھانے علاقہ میں اے آر۔ٹریڈرس کے نام سے ا سکریپ کا گودام ہے ۔
30 مئی 2022 کو عبدالرشید نے نیلامی میں پلگاؤں میں آرڈیننس فیکٹری سے ناکارہ گولہ بارود خریدا۔ آج ایک بم گولہ بارود کٹر سے کاٹ کرتے وقت پھٹ گیا۔جس مں گڈو بھبھوت لال رتنیرے (عمر 52 سال، اپل واڑی) موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
جبکہ سومیت سوکر لال ماراسکولھے (عمر 19) زخمی ہوگیا۔ اسے علاج کے لیے درگاوتی نگر کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔