اکولہ: یک روزہ ضلعی تزکیہ اجتماع

آکولہ۔(سید اسرار حسین آکولہ)۔ 16 فروری 2020 کو *وحدت اسلامی ہند آکولہ ضلع* کی جانب سے ایک روزہ ضلعی تزکیہ اجتماع کا انعقاد مقامی بلال مسجد آکوٹ فایٌل میں کیا گیا –

جس میں درسِ قرآن ، درسِ حدیث اور حالاتِ حاضرہ پر سیر حاصل گفتگو ہوئی – جس میں برادر محترم ناصر خان نے سورۃ آل عمران کی آیت 140 کے تناظر میں غزوہ احد اور حالات حاضرہ پر درس قرآن پیش کیا. اسکے بعد برادر محترم انیس نے اجتماعیت اور اس کے تقاضے اس عنوان کے تحت اتحاد اور اجتماعیت پر پر مغز گفتگو پیش کی ساتھ ہی ساتھ برادر محترم شہزاد احمد نے تحریک اسلامی، فرد سے خاندان تک اس عنوان کے تحت اسلام کو اپنی اور اپنے خاندان کی زندگیوں میں لانے کے اوپر زور دیا.

وقفہ کے بعد درس حدیث کے ذریعہ معاشرے میں پھیلے دجالی فتنوں کی طرف برادر محترم عبدالکریم نےروشنی ڈالی اور اس کے بعد اورنگ آباد سے آئے مہمان برادر محترم ڈاکٹر ابرار عارف نے اپنے عنوان بدل کر بھیس آتے ہیں فرعون ہر زمانے میں کے تحت فرمایا کہ امت مسلمہ کو ہر دور میں فرعونوں کا سامنا کرنا پڑا ہے لہذا جس دور میں ہم جی رہے ہیں اس دور میں بھی ہمیں فاسسٹ فرعونوں کا سامنا ہے مسلمانوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اپنے ایمان کو مضبوط کرنے اور اس پر ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے، اسکے علاوہ مولوی طفیل احمد صاحب ندوی امام و خطیب نگینہ مسجد اکولہ نے حالات حاضرہ ملکی تناظر میں اور ہمارا لائحہ عمل اس عنوان پر حالات کا جائزہ لیا اور لائحہ عمل پر سیر حاصل گفتگو فرمائی. اس پروگرام کا اختتام مولانا موصوف کی دعا پر ہوا.
جس میں اورنگ آباد سے آۓ محترم ڈاکٹر ابرار عارف صاحب، محترم انیس خان صاحب (امراوتی)، محترم ناصر خان صاحب (آکوٹ) اور محترم شہزاد احمد خان صاحب نے خطاب فرمایا-
اس پروگرام میں آکولہ شہر اور ضلع سے ایک بڑی تعداد نے شرکت فرمائی اور استفادہ کیا- اس اجتماع کا اختتام دعا پر ہوا۔