ناندیڑ:27جون ۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑمیں کل 18 نئے پازیٹیو مریض پائے گئے تھے جس میںایک کانگریس پارٹی کے رکن اسمبلی بھی ہے ۔ جبکہ آج رات ساڑھے آٹھ بجے46 رپورٹس موصول ہوئے جس میں 16 لوگوں کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔
18 رپورٹ نیگٹیو اور دس رپورٹ کو مسترد کیاگیاہے ۔آج پازیٹیو پائے گئے مریضوں میں مرد 41 سال ساکن گاولی پورہ ‘ مرد21سال ساکن بالیگاوں تعلقہ دیگلور ۔ مرد48سال ساکن چیتنہ نگرناندیڑ ۔ 4سالہ لڑکا ساکن پیربرہان نگر‘43سالہ خاتون ساکن قباءمسجد سیڈکو ‘ اس کے علاوہ24سال اور50سال کے دو مرد ساکن قباءمسجد سیڈکو ناندیڑ ۔
جبکہ وشنوپوری میں آج چھ خواتین پازیٹیو پائی گئی ہیں جن میں5سالہ بچی ‘29 سالہ خاتون ‘ 45 سالہ خاتون ‘25سالہ خاتون ‘57سال ‘50 سال ۔اسی طرح چھ سال کالڑکا ‘19سال کا نوجوان ‘35سالہ نوجوان بھی ہے ۔ اب ناندیڑضلع میں متاثرین کی تعداد 365 تک پہنچ گئی ہے