آسٹریلیا کے خلاف پاکستانی کی ٹی 20 ٹیم کا اعلان

دبٸ۔19۔اکتوبر۔دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے بعد پاکستان اور آسٹریلیاکے درمیان ہونے والی تین ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ، جس میں تجربہ کار تیز گیند باز محمد عامر کو ڈراپ کیا گیا ہے جب کہ فٹنس معیار پر پورا اترنے کے بعد عماد وسیم کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔سرفراز احمد ٹی ٹوینٹی ٹیم کی قیادت کریں گے ۔خاص بات یہ ہے کہ گھریلو میچوں میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر وقاص مقصود کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز وقاص احمد 55 فرسٹ کلاس میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں جہاں انہوں نے 223 وکٹیں حاصل کی ہوئی ہیں۔ وقاص مقصود نے حال ہی میں نیوزی لینڈ اے کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں بہترین گیند بازی کا مظاہرہ کیاتھا .

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading