دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے قومی راجدھانی دہلی میں کورونا کی صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے اطلاع دی کہ دہلی میں گزشتہ روز کورونا کے 496 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی اور یہاں پازیٹو پائے جانے کی شرح تقریباً ایک فیصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی پروازوں کی آمد کے ساتھ معاملوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ تاحال اومیکرون ویرینٹ سے متاثرہ کسی شخص کو آکسیجن سپورٹ کی ضرورت نہیں پڑی ہے۔‘‘