اورنگ آباد زنجیری احتجاج، یہ تحریک جاری رہے گی :منتظمین

متنازع شہریت ترمیم قانون، این آر سی اور این پی آر کی مخالفت میں ملک کے مختلف حصوں میں جاری احتجاج کے درمیان مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں گزشتہ 8 جنوری کو شروع ہونے والے احتجاج نے اپنے بارہ دن مکمل کئے

سرد ہوائیں بھی اس احتجاج کو جنبش نہ دلا سکی۔

بروز پیر کو بھی اس قانون کے خلاف اپنی مخالفت درج کرانے کے لئے جائے احتجاج پر خواتین و بچے اپنے ہاتھوں میں ترنگا اور پلے کارڈ لئے ہوئے دکھائے دئیے۔گذشتہ کل شروع ہونے والے احتجاج میں مظاہرین نے رام پرساد بسمل کی نظم ’سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے۔دیکھنا ہے زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے۔اور انقلاب زندہ باد کے نعرے لگائے۔احتجاج میں موجود بھاری تعداد میں بچوں کے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور تختیاں ہیں جن پر’ہندو مسلم سکھ عیسائی۔آپس میں ہیں بھائی ہیں‘۔مذہب پر مبنی شہریت منظور نہیں جیسے نعرے آویزاں ہیں۔

شاہین باغ طرز کا یہ زنجیری احتجاج مسلسل 12 دن سے جاری ہے

منتظمین کے مطابق احتجاج کی یہ تحریک جاری رہے گی اور اس تحریک کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے تمام شہریان سے گزارش ہے کہ اس تحریک کا حصہ بنے یہ کسی قوم، مذہب کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ قانون انسانیت اور جمہوریت کے خلاف ہے