اورنگ آباد:(جمیل شیخ): مرکزی حکومت کی امرت یوجنا کے تحت ہرسول تالاب کے احاطے میں سائیکل ٹریک بنایاگیا ہے جس کا تعمیری کام مکمل ہوچکا ہے جس کا افتتاح جلد کئے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ مرکزی حکومت کی امرت یوجنا کے تحت ہرسول تالاب کے احاطے میں اے ایم سی انتظامیہ نے سائیکل ٹریک بنانے کامنصوبہ بنایا تھا جس کا سنگ بنیاد مارچ 2018 میں رکھاگیا تھا۔ اس پروجیکٹ ہرسول اور ہرٹیکلچر کاموں پر 74 لاکھ روپئے خرچ کئے گئے ہیں اور 1845 میٹر لمبے سائیکل ٹریک کا تعمیری کام مکمل ہوچکا ہے۔

جس کا افتتاح جلد کئے جانے کا امکان ہے چونکہ پارلیمانی انتخابات کا بگل کسی بھی وقت بج سکتا ہے اور ضابطہ اخلاق نافذ کیا جاسکتا ہے لہذا اے ایم سی انتظامیہ نے شروع کئے جانے والے مختلف پروجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھنے اور مکمل ہوچکے پروجیکٹ کے افتتاح کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے دو روز قبل ایک ہی دن میں چار ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا گیا لہذاامید کی جارہی ہے کہ ضابطہ اخلاق کے نفاذ سے قبل ہی اس سائیکل