اورنگ آباد:خانگی بسوں پر مال رکھ کرلیجانے والوں پر سخت کاروائی کریں

اورنگ آباد:(جمیل شیخ):خانگی مسافربردار بس گاڑیوں کی چھت پر مال کاٹرانسپورٹیشن والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے آر ٹی او کو دیا ہے۔ لیکن محکمہ میں افسران وملازمین کی کمی کے سبب اس کام کی انجام دہی میں دشواریاں پیش آرہی ہیں۔

واضح ہو کہ کرجس علاقہ میں ایک بس میں بم جیسی اشیاءپائے جانے کے بعد ٹرانسپورٹ منسٹری نے بس کی چھت پر چاول کا ٹرانسپورٹیشن کرنے پر پابندی لگادی تھی ساتھ ہی آر ٹی او کو یہ حکم بھی دیا تھا کہ حکم کی خلاف ورزی کرنے پر گاڑی ضبط کرلی جائے۔اورنگ آباد آر ٹی او پہلے ہی افسران وملازمین کی کمی ہے اور انھیں اضافی کام کرنا پڑرہا ہے۔ اضافی کام سے افسران وملازمین پریشان ہیں۔ اب انھیں ٹپ پر مال ڈھونے والی بس گاڑیو ںپر نظر رکھنے کی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی ہے۔ آر ٹی او افسران وملازمین کے سامنے اب یہ سوال پیدا ہوچکا ہے کہ وہ نئی ذمہ داری کئے اور کب پوری کریں۔ بتایا جاتا ہے کہ اورنگ آباد آر ٹی او میں ۰۲ تا ۵۲ وہیکل انسپکٹرس کی ضرورت ہے جبکہ یہاں صرف آٹھ انسپکٹرس ہی موجود ہیں اور ان سے دفاتر کا م پورا کیاجارہا ہے۔

اطلاع کے مطابق ہر روز چار انسپکٹرس گاڑیوں کی مینٹنس جانچ پر لگے رہتے ہیں ایسی صورت میں ایک نئی ذمہ داری دئے جانے سے افسران وملازمین کے سامنے اب یہ سوال پیدا ہوچکا ہے کہ وہ نئی ذمہ داری کئے اور کب پوری کریں بتایا جاتا ہے کہ اورنگ آباد آرٹی او میں ۰۲ تا ۵۲ وہیکل انسپکٹرس کی ضرورت ہے جبکہ یہاں صرف آٹھ انسپکٹرس ہی موجود ہیں اوران سے دفتری کام پورا کیاجارہا ہے۔ اطلاع کے مطابق ہر روز چار انسپکٹرس میں گاڑیو ںکی مینٹنس جانچ پر لگے رہتے ہیں ایسی صورت میں ایک نئی ذمہ داری دئے جانے سے افسران وملازمین کے سامنے یہ سوال پیدا ہوچکا ہے کہ وہ چھت پر مال ڈھونے والی میں گاڑیو ںکی جانچ کب اور کیسے کریں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading