اورنگ آباد۔ حیدرآباد ایکسپریس پانچ دن تاخیر سے روانہ ہوگی

ناندیڑ:8جون ( ورقِ تازہ نیوز) کرماڑ تا بدناپور کے درمیان اوور بریج کا تعمیری کام چل رہا ہے۔ جس کی وجہہ سے پانچ دن لائن بلاک کی جائے گی۔ اس لیے اورنگ آباد۔ حیدرآباد ایکسپریس پانچ دن تاخیر سے روانہ ہوگی۔ یہ بلاک 11، 13، 15، 18 اور 20 جون کی دوپہر 15.15 تا 18.15 کے درمیان تین گھنٹے کیا جائے گا۔

ٹرین نمبر 17650 اورنگ آباد تا حیدرآباد ایکسپریس 11، 13، 15، 18 اور 20 جون کو اورنگ آباد سے معمول کے وقت دوپہر 4.15 بجے روانہ ہونے کے بجائے 160 منٹ تاخیر سے روانہ ہوگی۔ یعنی شام 6:55 بجے روانہ ہوگی۔ ٹرین نمبر 17661 کاچی گوڑا تا روٹے گاﺅں گاڑی 11،13، 15،18 اور 20 جون کو پربھنی تا جالنہ کے درمیان 60 منٹ تاخیر سے روانہ ہوگی۔اس طرح کی اطلاع محکمہ ریلوے ناندیڑ سے موصول ہوئی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading