کلکتہ14مئی (ایجنسیز) بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ کے کلکتہ میں روڈ شو کے دوران کلکتہ یونیورسٹی کے طلباء کے ذریعہ احتجاج کیے جانے کی وجہ سے بی جے پی ورکرس اور طلبا لیڈروں کے درمیان جھڑپ ہوگا۔
بی جے پی ورکروں کو طلباء کو مارپیٹ کرتے ہوئے دکھا گیا یہاں تک کہ یونیورسٹی کے دروازے پر بھی پتھراؤ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق امیت شاہ کے روڈ شو کے دوران یونیورسٹی کے ہاسٹل کی جانب سے کسی نے پتھر پھینک دیا تھا۔مجمع کو منتشر کرنے کیلئے پولس نے لاٹھی چارج کردیا۔

ترنمول کانگریس چھاتر پریشد کے کارکنان نے بی جے پی مخالف نعرہ لگاتے ہوئے امیت شاہ کو کالا جھنڈا داس وقت دکھلایا جب امیت شاہ کا قافلہ کلکتہ یونیورسٹی کے صدر دروازہ سے گزررہا تھا۔اسی درمیان بی جے پی ورکروں اور طلباء کے درمیان جھڑپ شروع ہوگیا۔
بی جے پی نے الزام عاید کیا ہے کہ کلکتہ پولس کے جوان یونیورسٹی کے طلباء کی مددکررہے تھے۔
اس درمیان بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ نے شمالی کلکتہ میں روڈ شو کا اہتمام کیا جس میں بی جے پی کے کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔بی جے پی لیڈران جے شررام کے نعرے لگارہے تھے۔