امریکی فوجی طیارہ 119 ہندوستانیوں کو لے کر امرتسر ہوائی اڈے پر اترا

امرتسر:امریکہ سے 116 غیر قانونی تارکین وطن کو لے کر ایک طیارہ ہفتے کی رات دیر گئے امرتسر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا۔ سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے کہ یہ ہندوستانیوں کی دوسری کھیپ ہے جسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے غیر قانونی تارکین کے خلاف کارروائی کرنے کے وعدے کے تحت ملک بدر کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ طیارہ رات 10 بجے کے متوقع وقت کی بجائے تقریباً ساڑھے گیارہ بجے ایئرپورٹ پر اترا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے اطلاعات تھیں کہ طیارے میں 119 تارکین وطن سوار ہوں گے لیکن اب مسافروں کی تازہ ترین فہرست کے مطابق دوسرے بیچ میں ملک بدر کیے گئے افراد کی تعداد 116 ہے۔ذرائع کے مطابق ڈی پورٹ کیے گئے لوگوں میں پنجاب سے 65، ہریانہ سے 33، گجرات کے آٹھ، اتر پردیش، گوا، مہاراشٹرا اور راجستھان سے دو دو اور ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر سے ایک ایک شہری شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈی پورٹ کیے گئے زیادہ تر کی عمریں 18 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔ کچھ جلاوطن افراد کے اہل خانہ ان کا استقبال کرنے ایئرپورٹ پہنچے۔5 فروری کو ایک امریکی فوجی طیارہ 104 غیر قانونی ہندوستانی تارکین وطن کو لے کر امرتسر ہوائی اڈے پر اترا۔ ان میں سے 33 کا تعلق ہریانہ اور گجرات سے تھا جبکہ 30 کا تعلق پنجاب سے تھا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading