امریکہ کے سابق صدر جارج بش( سینئر) کا 94 برس کی عمر میں انتقال

نیویارک:سابقہ امریکی صدر جارج ایچ ڈبلیو بش سینئرکا 94 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔ بتادیں کہ وہ طویل وقت سے بیمار تھے۔ ان کے بیٹے اور امریکہ کے سابق صدر جارج ڈبلیو بش نے اس کی جانکاری دی۔ بش کی فیملی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بش کا انتقال امریکی وقت کے مطابق جمعہ کی شام کو ہوا ہے۔بش سینئر کی اہلیہ باربرا کا اسی سال کینسر سے انتقال ہوا تھا جس کے کچھ ہفتوں ہی بعد بش کی بھی طبیعت ناساز ہو گئی تھی۔ انفیکشن کے چلتے بش سینئر کو اسی سال اپریل سے ہی آئی سی یو میں رکھا گیا تھا۔آپ کو بتا دیں کہ امریکہ کے 41 ویں صدر کے طور پر ان کا دور 1989-1993 تک تھا۔ امریکہ کا صدر بننے سے پہلے انہوں نے چین میں امریکی سفیر کے طور پر کام کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی وہ آٹھ سال تک امریکہ کے نائب صدر بھی رہے تھے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading