امریکا میں 24 گھنٹے میں دوسرا حملہ، اوہائیو میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک

امریکا کی ریاست اوہائیو میں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 9 افراد کو ہلاک جبکہ 16 کو زخمی کردیا، جبکہ پولیس نے حملہ آور کو بھی ہلاک کرنے کا دعویٰ کردیا۔

امریکی اخبار نیو یار ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق واقعہ ریاست اوہائیو کے علاقے ڈے ٹن میں پیش آیا۔

ایک مسلح شخص نے 3 اور 4 اگست کی درمیانی شب شہر کی آریگن انٹرٹینمنٹ کے علاقے میں ایسٹ ففتھ اسٹریٹ پر لوگوں پر فائرنگ کردی۔

مزید پڑھیں: امریکا: شاپنگ مال میں فائرنگ سے 20 افراد ہلاک، حملہ آور زیرحراست

فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس نے فور کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو بھی ہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعے میں 16 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال پہنچادیا گیا

خیال رہے کہ یہ امن کے داعی ملک امریکا میں 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کا دوسرا واقعہ ہے جس میں عام شہریوں مارے گئے ہیں۔

گزشتہ روز امریکا کی ریاست ٹیکساس کے شاپنگ مال میں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 20 افراد کو قتل اور 26 افراد کو زخمی کردیا، جبکہ واقعے کے بعد خود کو پولیس کے حوالے بھی کردیا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading