بارہمولہ: مرکزی وزیر امیت شاہ نے چہارشنبہ کو کشمیر کے بارہمولہ میں جلسہ عام کے دوران اپنی تقریر اس وقت کچھ دیر کے لئے روک دی جب قریب کے ایک مسجد سے اذان شروع ہوئی۔امیت شاہ کی تقریر شروع ہوکر 5 منٹ گزرے تھے کہ بی جے پی لیڈر نے تقریر روکی اور پوچھا کہ کیا مسجد میں کچھ ہو رہا ہے؟
اسیج پر کسی نے بتایا کہ اذان ہورہی ہے، تب امیت شاہ نےتقریر روک دی۔ اور اذاں کی آواز ختم ہونے کے بعد جلسہ عام میں شریک لوگوں سے کہا کہ مجھے ابھی ایک چٹھی ملی کہ مسجد میں کچھ پراتھنا ہورہی ہے تو میں نے اپنی تقریر روک دی ۔انہوں نے شرکا سے پوچھا کیا کہ کیا اب اذاں ختم ہوگئی تو شرکا نے جواب دیا کہ اذاں ختم ہوگئی تو انھوں نے دوبارہ اپنی تقریر کو شروع کیا۔
امت شاہ جب خطاب کر رہے تھے تو اس دوران ایک نزدیکی مسجد سے اذان دی گئی تو انہوں نے خاموشی اختیار کی۔ بعد میں جب اذان اختتام پذیر ہوئی تو انہوں نے اپنا خطاب دوبارہ شروع کیا۔ قابل ذکر ہے کہ موصوف وزیر داخلہ جموں وکشمیر کے اپنے تین روزہ دورے پر تھے
Respect is earned like this when India’s home minister @AmitShah, a day after honouring own faith at Vaishno Devi, halts his address amid ‘Azan’ in a nearby mosque in Baramulla -hotbed of terrorism in Kashmir
On Dusshehra 🕉🇮🇳 that liar & fault wont tellpic.twitter.com/zz9krtUoHo
— Rohan Dua (@rohanduaT02) October 5, 2022