امارات میں اللہ کے گھر آنے والوں پر اللہ کا بے پناہ کرم ہو گیا

دُبئی: اللہ تعالیٰ انسان کو اپنی طرف بُلاتا ہے کیونکہ اس بُلاوے میں خود انسان کے لیے ہی بھلائی، خوشحالی اور بے پناہ رحمتیں پوشیدہ ہیں . اب یہ انسان پر منحصر ہے کہ وہ الٰہی پیغام پر کس حد تک لبیک کہتا ہے .

امارات میں آٹھ ماہ تک مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی رہی، اگرچہ جولائی میں مساجد کو پنجگانہ نماز کے لیے کھول د یا گیا تھا تاہم نماز جمعہ کی ادائیگی کا سلسلہ 4 دسمبر سے شروع ہوا ہے، جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد جوق در جوق مساجد میں آ کر نماز جمعہ ادا کر رہی ہے. اس حوالے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مساجد میں نماز جمعہ کی اجازت ملنے کے بعد ایک بھی نمازی کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہوا. جس کو اللہ کی جانب سے اپنے عبادت گزار بندوں کی خصوصی حفاظت کا اظہار سمجھا جا رہا ہے. دُبئی کے مفتی اعظم ڈاکٹر احمد الحداد نے خلیج ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہ اللہ کا بہت بڑا کرم ہے کہ نماز جمعہ پڑھنے والے تمام افراد کورونا سے محفوظ رہے ہیں.

مساجد کی انتظامیہ نے نماز جمعہ سمیت تمام نمازوں کے دوران نمازیوں سے کورونا گائیڈ لائنز پر مکمل عمل کروایا ہے جس کی وجہ سے مساجد سے کورونا پھیلنے کے خدشات دم توڑ گئے ہیں. کورونا سےدُبئی: اللہ تعالیٰ انسان کو اپنی طرف بُلاتا ہے کیونکہ اس بُلاوے میں خود انسان کے لیے ہی بھلائی، خوشحالی اور بے پناہ رحمتیں پوشیدہ ہیں . اب یہ انسان پر منحصر ہے کہ وہ الٰہی پیغام پر کس حد تک لبیک کہتا ہے .

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading