افغانستان میں سلامتی دستوں کی کارروائی میں 41 طالبان جنگجو ہلاک

کابل: افغانستان کے قندھار، زابل‎، اروزگان‎ اور ننگرهار‎ صوبوں میں سلامتی دستوں کی کارروائی میں 41 باغی طالبان جنگجو مارے گئے ہیں۔ افغان نیشنل آرمی کے ترجمان خواجہ یحیٰ علوی نے منگل کے روز بتایاکہ قندھار میں پیر کی رات ضلع میوند کے عظیم گن کریج گاؤں میں سلامتی دستوں کی کارروائی میں 11طالبان مارے گئے۔ سیکورٹی فورسز نے جنگجوؤں کے ایک ٹھکانے اور ان کی گاڑی کو نشانہ بناکر حملے کیے تھے۔ فوج نے ان کے کچھ ہتھیار بھی تلف کردیئے تھے۔

ترجمان نے بتایاکہ قندھار کے ہی ارغنداب ضلع میں سلامتی دستوں کی کارروائی میں تین دہشت گرد مارے گئے، تین دیگر زخمی ہوگئے اور سپین بولڈک ضلع میں کم از کم 15 دہشت گرد مارے گئے۔

سلامتی دستوں نے ننگرهار‎ کے بلیل خیل علاقے میں مہم چلا کر کم از کم 11جنگجوؤں کو مار گرایا۔ انہوں نے طالبان کے ہتھیار اور گولہ بارود کے ذخیرے پر حملہ کر کے انھیں تباہ کر دیا۔ فوج نے ان کی دو موٹر سائیکلوں کو بھی تباہ کر دیا۔ اس مہم کے دوران آٹھ دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

افغانستان میں سیکورٹی فورسز طالبان کے خلاف مہم چلاتے رہتے ہیں۔ ملک میں حکومت اور طالبان کے درمیان جنگ کی وجہ سے لمبے عرصے سے سیکورٹی کی صورتحال ابتر ہے۔ واضح رہے کہ افغان فوج کے دعوے پر طالبان نے ابھی تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading