اشوک چوہان کی ناندیڑ آمد،،پہلے ہی دن بی جے پی دو حصوں میں تقسیم نظر آئی

ناندیڑ:23فروری ( ورق تازہ نیوز) کانگریس سے بھارتیہ جنتا پارٹی میں داخل ہونے اور راجیہ سبھا کے لیے بلامقابلہ منتخب ہونے کے بعد سابق وزیر اعلیٰ مسٹر اشوک راو چوہان آج جمعہ 23 فروری کودوپہر بارہ بجے کے بعد ناندیڑکے گروگوبندسنگھ جی ائیرپورٹ پہنچے اس وقت کانگریس پارٹی کے سینکڑوں عہدیداران اورکارکنان انکا استقبال کرنے کے لئے بے صبری سے انتظار کررہے تھے۔

جیسے ہی اشوک راو چوہان ائیرپورٹ پہنچے کانگریس کے سابقہ کارپوریٹرس اور انکے افراد خاندان کے لوگ بھی اپنے قائد کی گلپوشی کرنے لگے ۔اسکے بعد ائیرپورٹ سے نکلنے والی اشوک چوہان کی ریلی شیواجی نگر میںانکے مکان تک پہنچی ۔ اس ریلی میں رکن پارلیمنٹ پرتاپ پاٹل چکھلی کر کے گروپ کے لیڈران موجود نہیں تھے ۔

مگر شہر صدردلیپ کندکرتے ‘ ضلع صدر سنتوک راو ہمبرڈے ‘ بی جے پی کے سینئر قائدچیتنیہ باپودیشمکھ اشوک چوہان کے ہمراہ اوپن جیپ میں انکے ساتھ کھڑے ہوئے نظر آئے اورانکے چہروں پر خوشی جھلک رہی تھی ۔ آئی ٹی آئی چوراہے پر اشوک راوکا بڑے پیمانے پر کرین کی مدد سے پھولوں کاہار پہناکر استقبال کیاگیا۔ ناندیڑکارپوریشن کے سابقہ چیرمین کشور سوامی کے حامیوں نے اشوک راو ہی زبردست گلپوشی کی ۔

آتش بازی بھی کی گئی۔مگر اتنا ضرور ہے کہ آج پہلے ہی دن ناندیڑ بی جے پی دو حصوں میںتقسیم نظر آئی ۔ایک گروپ پرتاپ پاٹل چکھلی کر اور ایک گروپ اشوک چوہان کے ساتھ نظر آرہا ہے۔ آج صبح بی جے پی کے ایک دوسرے رکن راجیہ سبھا ڈاکٹراجیت گوپچھڑے بھی بذریعہ ٹرین ناندیڑ پہنچے ۔ریلوے اسٹیشن پرانکے استقبال کےلئے دلیپ کندکرتے ‘ چیتنہ باپودیشمکھ ‘امرراجورکر‘سنتوک ہمبرڈے بھی موجودتھے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading