اس بالی ووڈ اداکار نے کوہلی پرتنقید کی

ممبئی:9۔نومبر۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو پسند کرنے پر ملک چھوڑنے کا مشورہ دینے والے بیان کو لے کر بے شک وضاحت پیش کر دی ہو لیکن یہ معاملہ ابھی ختم ہوتا نظر نہیں آرہا۔ کرکٹ مداح ہی نہیں بلکہ بالی ووڈ کے لوگ بھی ان کے بیان کی مخالفت کر رہے ہیں۔ اس میں نیا نام جڑا ہے اداکار سدھارتھ کا۔فلم رنگ دے بسنتی کے اداکار سدھارتھ نے وراٹ کوہلی کی تنقید کو بے وقوفی بتاتے ہوئے کہا ،’’ اگر آپ کنگ کوہلی بنے رہنا چاہتے ہیں تو اب یہ سیکھنے کا وقت آگیا ہے کہ مستقبل میں کچھ بولنے سے قبل سوچیں کی دراوڈ کیا کہیں گے؟ ایک ہندوستانی کپتان نے کیسے بے قوفی بھرے الفاظ کہے‘۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading