اسکول کے احاطہ میں شراب کی فروخت

چھتیس گڑھ کے راجناد گاوں میں تعلیمی مرکزمیں محکمہ آبکاری نے دفترکھول دیا ہے۔ دفترمیں ضبط کی گئی شراب اورملزمین کی قطارلگی رہتی ہے۔ سرکاری ضابطے کوطاق پر رکھ کرآبکاری محکمہ کا دفترایک اسکول احاطے میں چلایا جارہا ہے۔ معاملے میں آبکاری محکمہ نےغیرذمہ دارانہ بیان دیا ہے، اس کولے کرانتظامیہ سطح پرشکایت کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔چھتیس گڑھ اسمبلی الیکشن میں کانگریس نے اپنےانتخابی منشورمیں شراب بندی کی بات کہی تھی۔ وہیں راجناد گاوں کے محکمہ آبکاری کوآبکاری کنٹرول روم کھولنے کے لئے ڈھابہ میں واقع پرائمری اورمڈل اسکول کا احاطہ ہی ملا، جہاں چھوٹے چھوٹے بچوں کے سامنے غیرقانونی طریقے سے شراب پینے والے یا پھرغیرقانونی طورپرشراب فروخت کرنے والوں کوپکڑکرلایا جاتا ہے، ایسے میں بچے بغیرمرضی کے روزانہ شراب کی بوتلوں کودیکھتے ہیں

Leave a comment