اسمبلی انتخابات ‘ناندیڑ کے کانگریس امیدواروں کے انٹرویو

ناندیڑ۔30جولائی(ورق تازہ نیوز) مہاراشٹر اسمبلی کا عام چناﺅ آئندہ اکتوبر میں ہونے والا ہے۔ تمام سیاسی پارٹیوں نے اسمبلی چناﺅ کے لئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ کانگریس پارٹی نے اس بار ضلعی سطح پر ہی انٹرویو منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پچھلے دنوں کانگریس پارٹی نے ریاست بھر سے اسمبلی حلقوں کے لئے خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں طلب کی تھی۔ مہاراشٹر بھر میں 288 نشستوں کے لئے کانگریس کے پاس تقریبا 900درخواستیں موصول ہونے کی بات بتائی ہے۔ ماضی میں کانگریس کے امیدواروں کے انٹرویو پارٹی کے ریاستی دفتر ممبئی میں انجام پاتے تھے مگر اس بار ضلعی سطح پر انٹرویو لینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ناندیڑ ضلع کے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویو 2 اور3 اگست کو رکھے گئے ہیں۔ کانگریس پارٹی کی جانب سے دی گئی اطلاع کے مطابق ناندیڑ شہر کے پرگتی مہیلا منڈل ہال میں 2 اور3 اگست کو ناندیڑ ضلع کے9 اسمبلی حلقوں کے لئے انٹرویو سابق چیف منسٹر اشوک چوہان کی نگرانی میں انجام پائیں گے۔ اس موقع پر پارٹی کے آبزرور سبھاش جھانبڑ‘ راجن بھوسلے‘ لیاقت انصاری‘ موجود رہیں گے۔ کانگریس پارٹی کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق ۲ اگست کو صبح10 تا دوپہر 1 بجے کے درمیان ناندیڑ جنوب حلقہ ‘ دوپہر1 تا2 مکھیڑ‘ دوپہر 3 تا4 کے درمیان دیگلور‘ شام4 تا 5 کے درمیان حد گاﺅں اسمبلی حلقے کے لئے انٹرویو ہوگا۔ ۳اگست کو صبح ۰۱ تا ۲۱ بجے کے درمیان ناندیڑ شمال حلقہ‘ دوپہر12 تا 2 کے درمیان بھوکر‘ دوپہر 3 تا4 کے درمیان کنوٹ‘ شام 4 تا5 کے درمیان نائیگاﺅں‘ شام 5 تا6 کے درمیان لوہا۔قندھار اسمبلی حلقہ کے لئے انٹرویو ہوگا۔ خواہشمند امیدواروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے حلقہ کے لحاظ سے مقررہ وقت پر اپنے حامیوں کے ہمراہ حاضر رہیں۔ اس طرح کی اپیل کانگریس کے ضلع صدر گوئند ناگیلی کر‘ شہر صدر امر ناتھ راجورکر کی جانب سے کی گئی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading