اسمارٹ فون کا غلط استعمال گھروں کو برباد کرنے کا ذریعہ بن سکتا ہے

مفتی عبدالعلیم قاسمی (امام و خطیب مسجد کمہار ٹیکڑی‘ناندیڑ )
حال ہی میں مجھے شہر کی ایک خاتون کا فون آیا جس میں وہ اپنے شوہر کی شکایت کر رہی تھی کہ میرے شوہر ہمیشہ موبائیل میں مصروف رہتے ہیں جب گھر آتے ہے اور کھانا کھاتے ہیں اس وقت بھی مصروف رہتے ہے خاتون نے شوہر سے کہا کے آپ موبائیل بند کیجئے اور مجھے اور میرے بچے کو بھی کچھ وقت دیجئے جیسے ہی یہ گفتگو میر ے کانوں میں پڑی میرے تو رونگٹے ہی کھڑے ہوگے اور میں اس تعلق سے لکھنے پر مجبور ہو گیا گویا یہ واقعہ مولانا ندیم الواجدی صاحب کے مضمون کی تائید کرتا ہے۔ کے جس میں حضرت نے لکھا کہ حال ہی میں ایک ویڈیو وائر ل ہوئی ہے یوروپ کے کسی ملک کی ویڈیو ہے اس میںچھوٹے چھوٹے بچوں کو دکھلایا گیا ہے ۔ ان کے ہاتھوں میں تختیا ں ہیں جن پر کچھ اس طرح کے نعرے لکھے ہوئے ہیں ــــــ”ہمیں وقت دوہمیں آپ کا پیار چاہئے  ”  ” موبائیل فون سے ہم نفرت کرتے ہیں ”  بچوں کے اس مظاہر ے کی قیادت ایک سات سالہ بچہ کر رہاتھا ۔ ان بچوں کو اپنے والدین سے شکایت ہے کہ وہ ان پر توجہ دینے کے بجائے اپنا تمام وقت موبائیل فون کے ساتھ گزارتے ہیں ۔یہ تو یوروپ کی بات تھی لیکن آج ایسے واقعات ہمارے شہروںمیں بھی ہورہے ہیں جس سے کئی خاندانوں میں دراڑیں پڑرہی ہیں رشتہ داریاں ٹوٹ رہی ہیں ایمان و حیاکے جنازے نکل رہے ہیں ۔ حالانکہ عورت کی اچھی رائے کا احترام کرنا سنت ہے۔ آپ ﷺ کی ازدواجی زندگی کا ایک نمایاں اور واضح پہلویہ بھی تھاکہ آپ ﷺ ازواج مطہرات کی رائے کا احترام کرتے تھے صلح حدیبیہ کے موقع پر جب کفار مکہ نے آپ ﷺ اور تقریبا پندرہ سو مسلمانوں کو عمر ہ کرنے سے روک دیا ، اور آپ ﷺنے غیر معمولی فراست اور بصیرت و دور اندیشی سے کفارمکہ سے بظاہر دب کر صلح کرلی صلح نامہ تحریر ہونے کے بعد آپ ﷺنے صحابہ کرام ؓ سے فرمایا کھڑ ے ہوجائو اور اپنے جانوروں کو ذبح کرو لیکن تین مرتبہ کہنے کے بعد بھی صحابہ کرام ؓ جو طبعی طورپر رنجیدہ اور کبیدہ خاطر تھے اور غم سے نڈھال تھے ۔اس کے لئے کھڑ ے نہ ہوئے تو آپﷺ حضرت ام سلمہ ؓ کے پاس تشریف لائے ، اور صحابہ کرام ؓ کے اس طرز عمل کاتذ کرہ کیا ، ام سلمہ ؓ جو عقلمند اور مزاج فہم تھیں انھوں نے کہا آپ ان سے کچھ نہ کہیے ، آپ کھڑ ے ہوکر اپنا اونٹ ذبح کردیجئے او ر حلق کرالیجئے ، آپ ﷺ نے ان کی رائے قبول کی ، چنانچہ آپ باہر تشریف لائے اپنی قربانی کی ، اور حلق کرایا ، آپ ﷺ کو دیکھ کر صحابہ کرام نے بھی قربانیاں کیں اور حلق کرایا عورت کی اچھی رائے کو قبول کرنا سنت ہے ۔ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی صاحب نے تو اسمارٹ فون کو دورحاضر کا سب سے بڑا فتنہ کہا ہے۔ بہت سے لوگ پہلے خاص طورپر داڑھی ٹوپی والے سنیماہالوں کی طرف اسی طرح ہر گناہ کے اڈے کی طرف قدم بڑھانے سے ڈرتے تھے کہ لوگ دیکھنگے تو کیا کہنگے داڑھی ٹوپی پہن کر فلم بینی کررہاہے لیکن آج صورت حال بدل چکی ہے ساری دنیا بھر کی فلمیں آپ کی مٹھی میں ہیں ۔ جہاں چاہے جدھر چاہے بیٹھکر جیسی چاہیں فلمیں دیکھ لو کسی کو کچھ پتہ نہیں لگیگا ۔
افسوس صد افسوس آج ہماری پوری نسل کدھر جارہی ہیں بے حیائی کی طرف عریانیت کی طرف فحاشیت کی طرف گناہوں کی طرف کیا اس سے ہمارے ایمان میں تروتازگی باقی رہسکتی ہے ؟ کیا ازدواجی زندگی پر سکون گزر سکتی ہے ؟ کیا معاشرتی زندگی پر کیف ہو سکتی ہے؟ کیا ہم اس طرح اپنے رب کو راضی کرسکتے ہے؟ آج ضرورت ہے اس بات کی کے اسمارٹ فون کے مقابلہ میں زیادہ سے زیادہ وقت بیوی بچوں کو دیاجائے اور اسمارٹ فون کے غلط استعمال اور بے ضرورت استعمال سے بچاجائے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading