اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں 3 فلسطینی شہید

غزہ:22ڈسمبر۔(ایجنسیز) مشرقی غزہ کی پٹی میں فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپ میں جمعہ کو کم از کم تین فلسطینی شہید اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔ غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے صحافیوں کو بتایا کہ مشرقی غزہ کی پٹی میں احتجاج کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ میں محمد جہجو (16)، عطیہ یاسین (40) اورعبدالعزیز ابوشرعیہ (28) کی موت ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ مشرقی غزہ پٹی اور اسرائیلی سرحد کے قریب ’پرامن احتجاج اور ریلی‘ کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ میں 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔ القدرہ نے کہا کہ زخمیوں میں چار طبی کارکنان اور دو مقامی فوٹو صحافی شامل ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading