نئی دہلی:22ڈسمبر۔(ایجنسیز) جی ایس ٹی کونسل کی 31 ویں میٹنگ میں کل 33 اشیاءسے جی ایس ٹی کی شرحوں کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 6 اشیاء کو 28 فیصدی کی سلیب سے ہٹا کر 18 فیصدی سلیب میں لایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 32 انچ کی ٹی وی پر شرح 28 فیصد سے گھٹا کر 18 فی صد کر دی ہے۔ 100 روپئے تک کے سنیما ٹکٹ پر اب 18 فی صد کے مقابلہ 12 فیصد لگے گا۔ 100 روپئے سے زائد سنیما ٹکٹ پر 18 فیصد جی ایس ٹی لگے گا۔ اس کے علاوہ حکومت نے تاجروں کو بڑی راحت دی ہے۔ حکومت نے 31 مارچ تک جی ایس ٹی ریٹرن فائل کرنے والوں پر کوئی جرمانہ نہیں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔کانگریس رہنما وی نارائن سامی نے کہا ہے کہ 33 چیزوں پر جی ایس ٹی گھٹائی گئی ہے۔ ساتھ ہی7 اشیائ کو 28٪ سلیب سے 18 فیصد پر لایا گیا ہے۔ 26 اشیائ کو 18‘سلیب سے گھٹا کر 12 ‘ پر لایا گیا ہے۔ بتا دیں کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم مودی نے شرحوں کو کم کرنے کی بات کہی تھی۔33مصنوعات پر جی ایس ٹی کی شرحیں گھٹا کر 18‘، 12‘، 5 کی گئی ہیں۔ ساتھ ہی ٹائر، وی سی آر، لیتھیم بیٹری کو 28 فی صدی کے دائرہ سے نکال کر اسے 18 فی صد پر لایا گیا ہے۔