ناندیڑ:28جنوری ۔(ورق تازہ نیوز)آج ناندیڑمیں سماج وادی پارٹی کے ریاستی کارگزار صدر جناب سید معین نے پُرہجوم پریس کانفرنس میں مہاراشٹرمیں ایم آئی ایم ۔بھاریپ بہوجن مہاسنگھ کی ونچت اگھاڑی کے بارے میں پوچھے گئے سوال پرکہا کہ یہ اگھاڑی مہاراشٹرمیں ناکام ہوگی جسے ونچت نہیں بلکہ وِچتر اگھاڑی کہاجاناچاہئے ۔ایم آئی ایم سربراہ اسد الدین اویسی اور اشوک راو¿ چوہان کے درمیان معاہدہ ہوچکا ہے۔ اس لئے ایم آئی ایم نے ونچت اگھاڑی سے ساتھ چھوڑنے کافیصلہ کرلیا ہے ۔سال 2017 کے ناندیڑمیونسپل کارپوریشن چناو¿ میں بھی اسداویسی نے اشوک راو¿ کے ساتھ معاہد ہ کیاتھاجس کی وجہہ سے پارٹی کو ناکامی ہوئی تھی۔