اردھاپور میں گرمی کی شدت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس سے شہریان کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. لاک ڈاؤن کی اس پابندی میں لوگ گھروں میں رہ کر قانون پر عمل کر رہے ہیں اور پولیس و سرکار کا بھرپور تعاون کر رہے ہیں. لیکن گرمی کے اضافے نے لوگوں کی پریشانیوں میں تھوڑا بہت اضافہ بھی کیا ہے. گرمی کی شدت نے جہاں انسانوں کو پریشان کر دیا ہے تو دوسری طرف پرندے اور جانوروں کا بھی بےحال ہو رہا ہے. خصوصاً بندروں میں کافی بیچینی دکھائی دے رہی ہے. پیاس اور بھوک مٹانے کے لئے جنگل سے آبادی کی طرف رخ کر رہے ہیں اور روز گھروں کی چھتوں پر ہنگامہ مچا رہے ہیں.