پچھلے کچھ وقتوں سے مرکز کی مودی حکومت اور ریزرو بینک کے گورنر ارجت پٹیل کے بیچ کشمکش جاری تھی۔ارجت پٹیل نے اس استعفیٰ کی وجہ کو نجی بتایا ہے۔
#UrjitPatel #RBIGovernor #RBI #UrduNews
نئی دہلی: ریزرو بین کے گورنر ارجت پٹیل نے استعفی دے دیا ہے۔ ریزرو بینک اور حکومت کے درمیان گزشتہ کچھ دنوں سے تناتنی چل رہی تھی۔ حکومت کے سیکشن 7 کے استعمال کو لے کر یہ تنازعہ شروع ہوا تھا۔ ارجت پٹیل کے استعفی کی بات پہلے بھی سامنے آئی تھی، اس وقت حکومت نے بیان جاری کر کے کہا تھا کہ ریزرو بینک کی خود مختاری آر بی آئی ایکٹ کے تحت ضروری ہے۔ ارجت پٹیل نے کہا کہ انہوں نے نجی وجوہات سے استعفی دیا ہے۔
