ارجت کا استعفی ’چوکیدار‘ کے جمہوری اداروں پر حملہ کا نتیجہ: کانگریس

بی جے پی حکومت نے غیر اعلانیہ اقتصادی ایمرجنسی نافذ کر دی: احمد پٹیل
کانگریس کے سینئر رہنما احمد پٹیل نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’جس طرح سے آر بی آئی گورنر کو عہدہ چھوڑنے پر مجبور کیا گیا وہ ہندوستانی بینکنگ نظام پر ایک دھبے کی طرح ہے۔ بی جے پی حکومت نے ملک میں غیر اعلانیہ اقتصادی ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ ملک کی ساخ اور یقینیت اب داؤ پر لگ گئی ہے۔‘‘

کانگریس رہنما اور ترجمان رندیپ سرجے والا نے کہا، ’’جس طرح سے ارجت پٹیل کو عہدے سے جانا پڑا ظاہرہ ہوتا ہے کہ مودی حکومت نے ایک اور ادارے کی ساکھ گرا دی ہے۔‘


کانگریس پارٹی کی طرف سے آر بی آئی گورنر کے استعفی کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کیا گیا ہے۔ ٹوئٹر پر کانگریس کے ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا، ’’ارجت کا استعفی ’چوکیدار‘ کے جمہوری اداروں پر حملہ کا نتیجہ ہے۔‘‘

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading