اجے کمار متل کی چیف جسٹس مدھیہ پردیش کے طور پر حلف برداری

بھوپال: مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن نے راج بھون میں جسٹس اجے کمار متل کو مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف دلایا۔ سرکاری اطلاع کے مطابق چیف سکریٹری ایس آر موہنتی نے حلف برداری کی کارروائی چلائی۔ جسٹس متل اس سے پہلے میگھالیہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس تھے۔

حلف برداری کے بعد مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ کے علاوہ دیگر شرکا نے جسٹس اجے کمار متل کو مبارکباد پیش کی۔ حلف اٹھانے کے بعد چیف جسٹس امر کنٹک ایکسپریس کے ذریعے جبل پور پہنچیں گے۔ جبل پور اسٹیشن پر ان کا استقبال ہائی کورٹ کے ججز اور رجسٹری اور جوڈیشل آفیسرز کریں گے۔ پیر کے روز چیف جسٹس کا استقبال صبح دس بجے سے ہائیکورٹ کے ساؤتھ بلاک میں کیا جائے گا۔

تقریب میں ریاستی وزیر اعلی کمل ناتھ ، اسمبلی اسپیکر این پی پرجاپتی ، قانون و قانون سازی امور کے وزیر پی سی شرما ،طبی تعلیم کے وزیر ڈاکٹر وجے لکشمی سادھو ، اسکولی تعلیم کے وزیر ڈاکٹر پربھورم چودھری ، شہری ترقیاتی و ہاؤسنگ وزیر جے وردھن سنگھ ، تجارتی ٹیکس وزیر برجندر سنگھ راٹھور اور ممبر پارلیمنٹ ویوک تنکھا اور پرگیہ ٹھاکر موجود تھے۔

اس کے ساتھ ہی وکلاء، محکمہ قانون و قانون سازی کے امور سمیت دیگر محکموں کے اعلی عہدیداروں اور معزز شہریوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ ہائی کورٹ کے 24 ویں چیف جسٹس ایس کے سیٹھ 9 جون 2019 کو ریٹائر ہوئے تھے۔ تب سے ایم پی ہائی کورٹ میں چیف جسٹس کا عہدہ خالی ہے۔ اگرچہ جسٹس سیٹھ کے ریٹائرڈ ہونے کے بعد جسٹس آر ایس جھا کو قائم مقام چیف جسٹس بنایا گیا تھا لیکن ان کے پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بننے کے بعد جسٹس سنجے یادو کو 7 اکتوبر سے ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کا عہدہ سنبھال رہے ہیں۔ اب اجے کمار متل کو ایم پی ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنا دیا گیا ہے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading