اتر پردیش: ’سوچھ بھارت‘ کے نام پر لنچنگ، کھلے میں پیشاب کرنے پر پیٹ پیٹ کر قتل

بہرائچ:اتر پردیش میں جرائم کے واقعات بالکل عام ہو چکے ہیں۔ ذرا ذرا سی بات پر پٹائی اور قتل معمول کی خبریں بن گئی ہیں۔ تازہ معاملہ اتر پردیش کے بہرائچ کا ہے جہاں ’سوچھ بھارت‘ کے نام پر کچھ لوگوں نے 23 سالہ نوجوان کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سہیل نامی نوجوان پبلک پلیس پر کھلے میں پیشاب کر رہا تھا جسے مبینہ طور پر چار لوگوں نے پیٹ پیٹ کر بے دَم کر دیا۔ اسے علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا، لیکن علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔ واقعہ کے بعد تین لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے اور پولس جانچ شروع ہو گئی ہے۔

واقعہ اتوار کی دیر رات کا بتایا جا رہا ہے۔ بہرائچ ضلع کے کھیری ڈکولی گاؤں میں سہیل اپنے چچا کے گھر کے سامنے پیشاب کر رہا تھا۔ اس حرکت پر پڑوسیوں نے ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ خبروں کے مطابق رام مورت، آتما رام، رام پال، سنیہی اور منجیت نے کھلے میں پیشاب کرنے پر اعتراض ظاہر کیا اور پھر لاٹھی ڈنڈوں سے حملہ کر دیا۔ الزام ہے کہ چاروں اسے تب تک پیٹتے رہے جب تک وہ نیم مردہ نہیں ہو گیا۔ سہیل کے اہل خانہ اسے فوراً اسپتال لے گئے لیکن اس کی زندگی نہیں بچائی جا سکی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading